افغانستان: خواتین کے تفریحی پارکوں میں بھی جانے پر پابندی
👁️ 65 بار دیکھا گیا
افغانستان: خواتین کے تفریحی پارکوں میں بھی جانے پر پابندی
کابل (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) افغانستان میں طالبان حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اب خواتین کو تفریحی پارکوں میں بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی مقامات تک رسائی کو محدود کرنے کے اعلان کے بعد خواتین کے لیے یہ نیا حکم سامنے آیا ہے۔
افغانستان میں ”اخلاقیات سے متعلق پولیس” نے نو نومبر بدھ کے روز حکم دیا کہ ملک کے تمام تفریحی پارکوں میں اب خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے۔ طالبان نے افغان خواتین پر پہلے سے ہی بہت سی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور اس نئے حکم سے خواتین کی آزادی مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ برس اگست میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے ہی طالبان خواتین کی عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں لگاتے رہے ہیں، جس کی وجہ سے روزگار اور تعلیم جیسے ان کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
نئے حکم کے بارے ہمیں کیا معلوم ہے؟
افغانستان کی وزارت ‘امر بالمعروف و نہی عن المنکر’ (ایم پی وی پی وی) کے ایک ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب خواتین کو تفریحی پارکوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس طرح کے دو پارک کے منتظمین نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر، خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ طالبان نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے پارکوں میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔
لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان نئی پابندیوں پر عمل کیسے کیا جائے گا کیونکہ کچھ دن پہلے ہی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے اس حوالے سے ایک نئے اصول کا اعلان کیا تھا، جس میں تفریحی پارکوں کو خواتین اور مردوں کے لیے تقسیم کرنے کی بات کہی گئی تھی۔
اس کے مطابق پارکوں کو بعض دن مردوں کے لیے کھولنے اور بعض دن خواتین کے لیے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ تاہم اس اصول کا اطلاق کھلی جگہوں اور عوامی حماموں سمیت عام طور پر تمام عوامی پارکوں پر پہلے سے ہوتا ہے۔
خواتین کی آزادی پر وسیع تر قدغنوں کا حصہ
گزشتہ برس افغانستان سے نیٹو افواج کے اچانک انخلاء کے بعد طالبان کے لیے اقتدار میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی تھی اور تبھی سے سخت گیر طالبان حکمرانوں نے لڑکیوں کو ثانوی تعلیم حاصل کرنے سے بھی محروم کر دیا۔ حالانکہ گروپ نے پہلے اس بات کے اشارے دیے تھے کہ وہ مارچ سے لڑکیوں کے تمام ہائی اسکول کھول دیں گے تاہم اب تک اس پر عمل نہیں ہوا۔
خواتین کے حقوق کے لیے کئی بار مظاہرے بھی ہوئے، تاہم طالبان حکام نے خواتین کی تعلیم، روزگار اور آزادی کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے کارکنوں کو بھی کچل دیاہے۔ اطلاعات کے مطابق خواتین کے قتل میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ قاتلوں کو سزا بھی نہیں ملتی ہے۔
طالبان گروپ نے خواتین سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کسی مرد رشتہ دار کے بغیر گھر سے نہ نکلیں اور اپنے چہرے کو ڈھانپ کر رکھیں۔ خواتین کو عوامی خدمات کے بھی بہت سے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، البتہ تعلیم، صحت اور پولیس کے بعض ایسے شعبوں میں انہیں کام کرنے کی اجازت ہے، جہاں مردوں کی بھرتی نہیں کی جا سکی ہے۔
گزشتہ اگست میں اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ افغانستان میں، ”خواتین اور لڑکیوں میں بڑھتی ہوئی خطرناک صورتحال، ناامیدی اور بے چینی کی وجہ سے خواتین میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C