افغانستان: طالبان نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی
👁️ 101 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے بیوٹی پارلرز پر پابندی عائد کردی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے بیوٹی پارلرز کو ایک ماہ کے اندر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت اخلاقیات کے ترجمان محمد صادق عاکف نے منگل 4 جولائی کو ایک نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے بیوٹی پارلرز کو بند کرنے کی آخری تاریخ ایک ماہ ہے۔
کابل اور دیگر افغان شہروں میں بیوٹی سیلون امریکا پر11 ستمبر کے حملوں کے چند ہفتوں بعد 2001 کے اواخر میں طالبان کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے چند ماہ بعد قائم کیے گئے تھے۔
دو سال قبل اقتدارمیں طالبان کی واپسی کے بعد بہت سے پارلرزکھلے رہے تاہم ان کے دروازے اورکھڑکیوں کو ڈھانپ دیا گیا تھا اور وہ خفیہ طور پر کام کررہے تھے۔
گزشتہ برس حکام نے لڑکیوں کے زیادہ تر ہائی اسکول بند کر دیے تھے، خواتین کو یونیورسٹی جانے سے روک دیا تھا اور کئی خواتین افغان امدادی عملے کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ افغانستان میں کئی عوامی مقامات بشمول باتھ ہاؤسز، جم اور پارکس بھی خواتین کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
غیر ملکی حکومتوں اور اقوام متحدہ کے عہدے داروں نے 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
مغربی حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں نے اشارہ دیا ہے کہ خواتین پر پابندیاں طالبان انتظامیہ کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کی کسی بھی ممکنہ پیش رفت میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
دوسری جانب طالبان انتظامیہ کا ماننا ہے کہ وہ اسلامی قانون اور افغان رسم و رواج کی تشریح کے مطابق خواتین کے حقوق کا احترام کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C