افغانستان میں شیعہ برادری پر پابندیاں، طالبان پر عبادات اور مذہبی امور میں مداخلت
👁️ 321 بار دیکھا گیا
افغانستان میں شیعہ برادری پر پابندیاں، طالبان پر عبادات اور مذہبی امور میں مداخلت
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سینئر شیعہ عالم آیت اللہ حسین داد شریفی نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان حکام نے انہیں عارضی نکاح کے معاملے پر طلب کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور مذہبی امور سے متعلق سخت دباؤ ڈالا۔
آیت اللہ شریفی نے 15 مئی کو ایک خطاب میں دعویٰ کیا کہ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا، جہاں انہیں مارا پیٹا گیا اور شیعہ برادری کے مذہبی معاملات پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ان کے مطابق انہیں اور دیگر شیعہ علما کو تحریری ضمانتیں دینے پر مجبور کیا گیا کہ وہ عارضی نکاح (نکاح المتعہ) کا انعقاد نہیں کریں گے، بصورت دیگر قید کی وارننگ دی گئی۔
شریفی نے الزام لگایا کہ طالبان اہلکار سڑکوں پر ہزارہ شیعہ جوڑوں کو بھی حراست میں لے رہے ہیں اور ان پر عارضی نکاح کے شبہ میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہیں اور طالبان سے اپیل کی کہ کم از کم نجی مذہبی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔
شیعہ عالم کے مطابق انہیں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ لیے بغیر صرف مذہبی بنیادوں پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب طالبان حکومت پر افغانستان میں مختلف مذہبی اقلیتوں، بالخصوص شیعہ برادری، کے ساتھ سلوک کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیموں اور افغان میڈیا میں مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بیرون ملک قائم افغان میڈیا اداروں کے مطابق اس معاملے پر مختلف رپورٹس اور بیانات سامنے آئے ہیں، تاہم طالبان حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی واضح اور تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
افغانستان میں تقریباً 20 فیصد آبادی شیعہ مسلک سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ ماضی کی حکومت کے دوران شیعہ پرسنل اسٹیٹس قانون کے تحت ان کے خاندانی معاملات کو قانونی تحفظ حاصل تھا۔
طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سابق آئینی ڈھانچہ معطل کر دیا گیا ہے، اور انتظامی و قانونی نظام میں حنفی فقہ کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مذہبی اختلافات اور فقہی تنوع کے حوالے سے خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
شیعہ علما اور بعض انسانی حقوق کے گروہ طالبان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ مذہبی رسومات، تعلیمی نصاب اور عبادات کے معاملات میں پابندیاں عائد کر رہے ہیں، جبکہ طالبان ان اقدامات کو امن و امان اور سکیورٹی کے تقاضوں سے جوڑتے ہیں۔
تاہم اس تازہ الزام کے بعد افغانستان میں مذہبی آزادیوں اور شیعہ برادری کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
31/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق، امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، عباس عراقچی
31/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
31/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26413 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15650 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11954 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9317 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7570 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5548 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C