افغانستان: ننگرہار میں دھماکا، 9 بچے ہلاک، 4 زخمی
👁️ 25 بار دیکھا گیا
افغانستان: ننگرہار میں دھماکا، 9 بچے ہلاک، 4 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے سے 9 بچے ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ننگرہار میں طالبان کے گورنر نے بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریبی مشرقی صوبے کے علاقے میں ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 بچے ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکا ضلع لالوپار میں اس وقت ہوا جب کھانے کی اشیا والی ایک ریڑھی دھماکا خیز موٹرشیل سے ٹکرائی۔
دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ننگرہار کو افغانستان میں طالبان کے مخالف گروپ داعش کا مرکز تصور کیا جاتا ہے جہاں طالبان کی جانب سے 15 اگست کو حکومت سنبھالنے کے بعد افغانستان کی نئی حکومت کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
داعش افغانستان میں 2014 سے موجود ہے اور کئی بدترین حملے کرچکی ہے، جس میں ہزارہ برادری پر ہونے والے بدترین دہشت گردی کے واقعات بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان میں دھماکا خیز مائنز اور دیگر بارودی مواد پھیلا ہوا ہے جہای دہائیوں سے خانہ جنگی جاری ہے جبکہ بارودی مواد اور ان مائنز کے دھماکوں سے اکثر بچے متاثر ہوتے ہیں۔
گزشتہ ماہ دارالحکومت کابل میں ضلع دشت برچی کے قریب دو الگ الگ بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل نومبر میں دشت برچی میں ہے اسی طرح ایک منی بس میں بم دھماکا ہوا تھا اور اس دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 بھائی زخمی ہوگئے تھے تاہم اس دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
افغانستان میں داعش نے 15 اکتوبر کو قندھار کی مسجد میں خودکش حملہ کیا تھا اور یہاں 60 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
قندھار خودکش حملے سے ایک ہفتہ قبل ہی شمالی صوبے قندوز میں بھی ایک مسجد میں دھماکا ہوا تھا اور 60 سے زائد نمازی ہلاک ہوگئے تھے۔
داعش نے اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
جس کے بعد طالبان نے افغانستان میں موجود داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ داعش کو ختم کرنے کے لیے ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقوں بھرپور کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے خلاف کارروائی طالبان کے مقامی گروپ نے شروع کی اور یہ کارروائی قندھار کے 4 اضلاع میں شروع کردی گئی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘داعش کے 4 جنگجو مارے گئے اور 10 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے گھر کے اندر خود کو اڑا دیا تھا’۔
طالبان کی خفیہ ایجنسی کے ایک رکن نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھا کہ آپریشن کے دوران 3 عام شہری بھی مارے گئے۔
یاد رہے کہ طالبان نے دو دہائیوں بعد گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان میں دوبارہ حکومت حاصل کی تھی اور اس سے قبل امریکا سمیت غیرملکی فوج کا انخلا ہوا تھا اور اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد کابل میں سابقہ حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
امریکا نے 2001 میں طالبان کے خلاف جنگ کا آغاز کرتے ہوئے افغانستان میں مداخلت کی تھی اور دو دہائیوں بعد فروری 2020 کے آخر میں دوحہ میں معاہدے کے بعد واپسی کا اعلان کیا تھا۔
طالبان نے 1996 میں اس وقت کے شمالی اتحاد کے خلاف لڑائی کے بعد افغانستان پر حکومت بنائی تھی لیکن 2001 میں امریکی حملے کے ساتھ ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5133 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C