افغانستان کا ایران میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ
👁️ 69 بار دیکھا گیا
افغانستان کا ایران میں مزدوروں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ایران جائے گا۔ یہ وفد ایران میں ہونے والے دو حالیہ واقعات جن میں متعدد افغان مزدوروں کو ہلاک کیا گیا کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔ ان واقعات کے بعد افغانستان میں عوام میں سخت غم و غصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔
افغان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے افغان مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سلامتی کونسل کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں عالمی ادارے سے ایران میں افغان پناہ گزینوں سے برتے جانے والے ناروا سلوک کا نوٹس لینے کو کہا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل ایران کی جانب سے افغان مہاجرین کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہا ہے۔ کابل نے تہران سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران میں افغان مہاجرین اور ایران میں کام کاج کی تلاش کے لیے آنے والے مزدوروں کے ساتھ ایران کے غیر انسانی برتائو پر وسیع پیمانے پر مظاہرے کیے گئے ہیں۔ حالیہ ایام میں ایران میں متعدد افغان مزدوروں کو ہلاک کیا گیا۔
اس تناظر میں افغان پارلیمنٹ کی رکن مریم سما نے 13 جون ہفتے کی شام ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران کے خلاف افغانستان میں مظاہروں کے پس منظر میں تہران میں افغان سفیر کی وزارت خارجہ کو طلب کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں سما نے لکھا کہ ہمارے لوگوں کو زندہ پانی میں ڈبویا گیا، کئی کو زندہ جلا دیا گیا۔ اب ایرانی وزارت خارجہ ہمارے سفیر کو بلا کر اس جرم اور اس قتل کی خلاف ہمارے لوگوں کے احتجاج کی مذمت کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C