افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے میں حملہ، 14 افراد ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے میں حملہ، 14 افراد ہلاک
کابل (ڈی ڈبلیو / ڈیلی اردو)حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 14 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ اس واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
طالبان حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کے ایک شیعہ اکثریتی علاقے میں حملہ آوروں نے 14 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
طالبان نے اس حملے کی تصدیق آج ایک بیان میں کی، جس کے جاری کیے جانے سے قبل ہی دہشت گرد تنظیم داعش اس کی ذمہ داری قبول کر چکی تھی۔ داعش کے مطابق اس حملے میں ایک مشین گن کا استعمال کیا گیا اور اس میں 14 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شیعہ ہزارہ باشندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی ارنا نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ان افراد کو نشانہ بنایا گیا جو عراق سے لوٹنے والے زائرین کا استقبال کر رہے تھے۔
ناصر کنعانی نے فوری کارروائی اور اس حملے کے ذمہ دار افراد کو سزا دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، “ہم مجرموں کو تلاش کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔”
افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فرام ایکس پر پوسٹ میں اس حملے کی تحقیقات اور ذمہ دار افراد کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C