’افغانوں کی ملک بدری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو گی‘، اقوام متحدہ
👁️ 153 بار دیکھا گیا
’افغانوں کی ملک بدری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو گی‘، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) اقوام متحدہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی زبردستی واپسی کا عمل معطل کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ واپسی کو محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ طریقے سے یقینی بنایا جائے۔
اقوام متحدہ نے آج سات اکتوبر بروز ہفتہ خبردار کیا ہےکہ پاکستان سے افغان باشندوں کو زبردستی ملک بدر کرنے سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں، جن میں خاندانوں کی علیحدگی اور نابالغوں کی ملک بدری شامل ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں ملک میں غیر قانونی طور پر رہنے والے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا، جن میں 1.7 ملین افغان بھی شامل ہیں۔
انہیں کہا گیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک اپنے آبائی ممالک کو لوٹ جائیں تاکہ بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور بے دخلیوں سے بچا جا سکے۔ اسلام آباد حکومت افغانوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کا ہدف غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی ہیں، چاہے ان کی قومیت کچھ بھی ہو۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہاٹ لائن قائم کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو انعامات کی پیشکش بھی کی جارہی ہے، جوغیر قانونی تارکین وطن سے متعلق اطلاع دیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق افغانستان شدید انسانی بحران سے گزر رہا ہے، جس میں انسانی حقوق کے حوالے سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ طالبان نے چھٹی جماعت سے آگے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگانے کے ساتھ ساتھ خواتین کے عوامی مقامات پر جانے اور بہت سی ملازمتوں پر پابندی بھی عائد کر رکھی ہے۔
اقوام متحدہ کی ان امدادی ایجنسیوں نے پاکستان کے کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”اس طرح کے منصوبوں کے ان تمام لوگوں کے لیے سنگین مضمرات ہوں گے، جنہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ہے اور واپسی پر انہیں تحفظ کے سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے ملکی پالیسیوں پر پاکستان کے ”خودمختار استحقاق‘‘ کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ افغان شہریوں کے اندراج اور انتظامات میں مدد دینےکے لیے تیار ہیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم ) اور یو این ریفیوجی ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ”افغان شہریوں کی زبردستی واپسی کا عمل معطل کیا جائے اور ملک میں کسی بھی ممکنہ واپسی کو محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ طریقے سے یقینی بنایا جائے۔‘‘
پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں گھروں کے مالکان کو نوٹسز موصول ہوئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر تک ”غیر قانونی افغانوں‘‘ اور ان کے خاندانوں کو بے دخل کریں یا قانوی کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ پولیس نے شہر کی کچھ مساجد کے علما سے کہا ہے کہ وہ نمازیوں کو ان کی ذمہ داری کے بارے میں بتائیں کہ وہ اپنے پڑوس میں افغانوں کے بارے میں اطلاع دیں۔
صوبہ بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ سینکڑوں افغان خاندان رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ کر سرحد پار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکام نے افغان اور ایرانی باشندوں سمیت 100 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ افغانستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اورطالبان کی زیر قیادت انتظامیہ نے اس کریک ڈاؤن پر تنقید کی ہے۔
1979-1989 کے سوویت قبضے کے دوران لاکھوں افراد کے افغانستان سے فرار ہونے کے بعد سے پاکستان افغانوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ اس صورتحال نے وہاں دنیا کی سب سے بڑی پناہ گزین آبادی کو جنم دیا۔ اگرچہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور پولیس نے حالیہ برسوں میں قانونی سفری دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہونے والے افغانوں کو معمول کے مطابق گرفتار کر کے ملک بدر کیا ہے لیکن یہ پہلی بار ہے کہ حکومت نے اتنے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
افغانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مہم ایک موقع پر شروع کی گئی ہے جب پاکستانی طالبان یا ٹی ٹی پی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں ٹھکانے ہیں اور پاکستانی حکام کے بقول وہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے کے لیے باقاعدگی سے سرحد پار کر کے پاکستان آتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں طالبان حکام سے ٹی ٹی پی کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کر تا آیا ہے۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان سے ایک الگ گروپ تو ہے لیکن یہ افغان طالبان کا اتحادی ہے۔ افغان طالبان ٹی ٹی پی کو پناہ گاہیں فراہم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، امریکہ نے بحیرۂ عمان میں ایرانی بندرگاہ سے آنے والا کارگو جہاز ناکارہ بنا دیا
08/November/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
یمن: صنعا کے قریب سعودی فضائی حملوں میں 33 افراد ہلاک، 39 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بنوں میں مبینہ ڈرون حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی
08/November/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن کے صوبہ صعدہ میں سعودی فضائی حملے، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کو 9 مرتبہ نشانہ بنانے کا دعویٰ
07/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
07/November/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
عراقچی کے 12 علاقائی وزرائے خارجہ سے رابطے، خطے کی سلامتی بیرونی طاقتوں کے بجائے علاقائی ممالک کے ہاتھ میں دینے پر زور
07/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26454 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15682 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11984 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9353 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7601 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5602 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C