اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دیگا، ایران
👁️ 90 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دیگا، ایران
تہران (ڈیلی اردو) ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی نہیں کرنے دے گا۔ یہ بات پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے والے بل میں کہی گئی ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت اگر مغربی ممالک تیل اور بینکنگ کے حوالے سے پابندیوں میں رعایت نہیں دیں گے تو ایران یورینیم کی افزودگی بھی شروع کر دے گا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے قانون کے تحت ایران اقوام متحدہ کو ایٹمی تنصیبات کی نگرانی بھی نہیں کرنے دے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے یہ قانون ایک ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے کہ جب ایرانی سائنس دان محسن فخری زادہ کو ایک حملے میں چند روز قبل جاں بحق کیا جا چکا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق منظور کیا جانے والا بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد کئی مراحل سے گزرنے پر قانون کی حیثیت اختیار کرے گا۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 290 میں سے 251 اراکین نے پیش کردہ بل کے حق میں ووٹ دیا۔
پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد بل کو ایک اور پارلیمنٹری ووٹ اور شوریٰ نگہبان سے منظوری لینا ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C