اقوام متحدہ کی یمن سمیت چار ممالک میں قحط کے خطرے کی وارننگ
👁️ 55 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ کی یمن سمیت چار ممالک میں قحط کے خطرے کی وارننگ
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا ہے کہ چار شورش زدہ ممالک کانگو، یمن، شمال مشرقی نائیجیریا اور جنوبی سوڈان میں قحط اور بڑے پیمانے پر خوراک کے عدم تحفظ کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو ایک نوٹ لکھا ہے اوراس میں کہا ہے کہ یہ چاروں ممالک دنیا میں خوراک کے سب سے بڑے بحرانوں سے دوچار ہیں لیکن ان بحرانوں سے نمٹنے کے لیے بہت کم رقوم مہیا کی جارہی ہیں۔
انہوں نے خوراک کے بحرانوں کے بارے میں 2020 کی عالمی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ ’’عوامی جمہوریہ کانگو، یمن، نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاستوں اور جنوبی سوڈان میں برسوں سے جاری مسلح تنازعات کے نتیجے میں لوگوں کو خوراک کے عدم تحفظ اور ممکنہ طور پر قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔‘‘
سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مسلح تنازعات کا شکار دوسرے ممالک صومالیہ ، بورکینا فاسو اور افغانستان میں بھی خوراک کے تحفظ سے متعلق بنیادی اشاریے حوصلہ افزا نہیں اور وہ روبہ انحطاط ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ان میں’ہر ملک میں صورت حال مختلف ہے لیکن عام شہری قتل ہورہے ہیں، زخمی ہورہے ہیں یا انھیں بے گھر کیا جارہا ہے،ان کے زندگی کے ساماں کو تباہ کیا جارہا ہے اور خوراک کی دستیابی اور اس تک رسائی میں رخنہ ڈالا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زندگی بچانے والی امداد کی بہم رسانی میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں یا انسانی امدادی سرگرمیوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C