الجلیل میں نامعلوم افراد کے حملے میں تین فلسطینی ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
الجلیل میں نامعلوم افراد کے حملے میں تین فلسطینی ہلاک
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) شمالی فلسطین کے الجلیل شہر میں نامعلوم مسلح دہشت گردوںکے حملے میں مزید تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح الجلیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین فلسطینیوںکو ہلاک کیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تین فلسطینی الجلیل کے نواحی علاقوں البعنہ، الجدید المکر اور ساجور سے تعلق رکھتے ہیں۔
رواں سال نامعلوم مسلح صہیونیوںکی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مہم کے دوران اب تک 80 فلسطینیوںکو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ان میں 14 خواتین بھی شامل ہیں۔
سنہ 1948ءکے مقبوضہ علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے قتل کی مہم گذشتہ کئی سال سے جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس سمیت تمام صہیونی سیکیورٹی ادارے ان جرائم پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ متاثرہ عرب خاندانوں کی طرف سے بار بار پولیس سے قاتلوں کے خلاف کارروائی کی درخواستیں دی گئیں مگر قاتلوں کا علم ہونے کے باوجود صہیونی پولیس اس حوالے سے کوئی بھی اقدام کرنے کے بجائے الٹا شکایت کرنے والوں کو ہراساں کررہی ہے۔
انسانی حقوق کے اداروںکے مطابق سنہ 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کا قتل عام ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ان علاقوں میں بسنے والے عربوں اور فلسطینیوں کو وہاں سے ہجرت پرمجبور کرنا اور ان کی املاک صہیونیوں کے حوالے کرنا ہے۔ نامعلوم خوف کی وجہ سے فلسطینی شہری اس وقت سخت پریشانی اور خوف کا شکار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7395 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C