القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کی نشاندہی میں اسرائیل نے بھی مدد کی تھی، سی آئی اے
👁️ 57 بار دیکھا گیا
القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کی نشاندہی میں اسرائیل نے بھی مدد کی تھی، سی آئی اے
تل ابيب (ڈیلی اردو) امریکا کی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ کے سابق سربراہ جان برینن نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خفیہ ٹھکانے کی نشاندہی میں اسرائیل نے بھی معلومات فراہم کی تھیں جن کی بنیاد پر ایبٹ آباد میں آپریشن کیا گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خفیہ سیکیورٹی ادارے ’سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی‘ (سی آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جان برینن نے اسرائیل کے اخبار ہاریتز کو انٹرویو میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد میں 2 مئی 2011 کو امریکی فوجیوں کے آپریشن کے دوران ہلاکت سے متعلق انتہائی اہم انکشافات کیے۔
جان برینن کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا پتہ لگانے سے فوجی آپریشن میں قتل، برسوں کی محنت اور انٹیلی جنس کا نتیجہ تھی۔ اس کامیاب کارروائی کے لیے انتہائی خفیہ اور مؤثر ترین منصوبہ بندی کی گئی تھی جس کے لیے اسرائیل نے بھی امریکا کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی معلومات سے بھی اسامہ بن لادن کا ٹھکانہ معلوم کرنے میں آسانی ہوئی۔
اسامہ بن لادن کی لاش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اسامہ کی ہلاکت سے سعودی عرب کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی تھی اور میں نے اُس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف سے اسامہ کی میت وصول کرنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے کہ اس کی لاش کا بہتر خیال رکھیں گے اور لاش کو یہاں بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں’۔
واضح رہے کہ جان برینن کو 8 مارچ 2013 میں باراک اوباما نے سی آئی اے کا سربراہ مقرر کیا تھا اور وہ جنوری 2017 تک اس عہدے پر فائض رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C