امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا
👁️ 31 بار دیکھا گیا
امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا
ابوظہبی (ڈیلی اردو) متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار صدارتی محل میں اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعینات اسرائیل کے پہلے سفیر عامر ہائیک کی آمد پر صدارتی محل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں صدارتی گارڈز نے اسرائیلی سفیر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
اس موقع پر صدارتی محل میں اسرائیل کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی اور امارات کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح کے حکام بھی موجود تھے۔
Historic !! ????????????????
.
Israel flag hoisted for the first time ever at Qasr Al Watan (The UAE Presidential Palace) …Israeli national anthem being played at Qasr Al Watan … and UAE Presidential Guards present guard of honor ! @HayekAmir @AmbAlKhaja pic.twitter.com/REcrVhJ8HD— حسن سجواني ???????? Hassan Sajwani (@HSajwanization) November 16, 2021
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی امارات میں اپنی شاخ کا افتتاح کردیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ان کے مشیر اور داماد کی ثالثی کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 5 ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل میں اپنا سفارتی دفتر کھول لیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C