04/March/2023

امریکا: اسرائیلی سفارت کار قتل کے الزام میں گرفتار

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا: اسرائیلی سفارت کار قتل کے الزام میں گرفتار

امریکا: اسرائیلی سفارت کار قتل کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک کے اسرائیلی قونصل خانے میں ملازمت کرنے والے 24 سالہ جوناتھن میمون پر اقدام قتل کا الزام عائد کر دیا گیا۔

مین ہیٹن کی کریمنل کورٹ نے 25 ہزار ڈالر کے عوض ملزم کو ضمانت دے دی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق جوناتھن نے 42 سالہ شخص پر مین ہیٹن کے نائٹ کلب کے باہر حملہ کیا۔

متاثرہ شخص کو برین ہیمرج اور متعدد زخموں کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا۔

ملزم جوناتھن نے 26 فروری کو شیشے کے جگ سے ادھیڑ عمر شہری کے سر پر حملہ کیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جس ٹیکسی میں سفر کیا اس کا شیشہ توڑنے کیلئے بھی یہی جگ استعمال کیا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے کی وجوہات کیا تھیں اور دونوں افراد کی نائٹ کلب سے پہلے کبھی ملاقات ہوئی تھی یا نہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C