امریکا ایران کشیدگی: امریکی بحری جہاز ‘یو ایس ایس نمٹز’ خلیج میں ہی رہے گا، پینٹاگون
👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی: امریکی بحری جہاز ‘یو ایس ایس نمٹز’ خلیج میں ہی رہے گا، پینٹاگون
واشنگٹن (ڈیلی اردو) پینٹاگون نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ‘حالیہ دھمکیوں’ کے پیش نظر امریکہ کا طیارہ بردار جنگی بحری جہاز خلیج میں ہی رہے گا جبکہ اس سے قبل سیکرٹری دفاع نے جنگی جہار کو وطن واپس آنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایسی رپورٹس آئی تھیں کہ بحری جہاز یو ایس ایس نمٹز واپس امریکہ جا رہا ہے جس کو خطے میں کشیدگی میں کمی کی علامت کے طور پر دیکھا گیا تھا مگر یو ایس ایس نمٹز گزشتہ سال نومبر سے خلیج کے پانیوں میں گشت کر رہا ہے لیکن امریکی میڈیا نے رواں ہفتے یہ خبر دی تھی کہ قائم مقام سیکرٹری دفاع کرسٹوفر سی ملر نے جنگی بحری جہاز کو وطن واپس آنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
Pentagon: Carrier USS Nimitz Will Stay in Middle East After Threats from Iran – USNI Newshttps://t.co/uwjiV623uD pic.twitter.com/B8pe80IauX
— U.S. Naval Institute (@NavalInstitute) January 4, 2021
بین الاقوامی میڈیا کے بحری جہاز کی واپسی کا فیصلہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی طرف بھیجا جانے والا سگنل ہےکہ صدر ٹرمپ کے دورِ اقتدار کے آخری دنوں میں تنازعے سے گریز کیا جائے جبکہ سیکرٹری دفاع نے جاری کیے بیان میں اس کے برعکس موقف اختیار کیا ہے اور کہا ہے کہ ‘ایرانی قیادت کی جانب سے صدر ٹرمپ اور امریکی حکام کے خلاف جاری کی گئی دھمکیوں کے باعث میں نے یو ایس ایس نمٹز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی نئی جگہ منتقلی کو روک دے جو معمول کے مطابق ہوتی ہے’۔
سیکرٹری دفاع کا کہناتھا کہ ‘امریکی بحری جہاز خلیج کے یو ایس سینٹرل کمانڈ کے آپریشن ایریا میں ہی تعینات رہے گا اور کسی کو امریکہ کے عزم پر شک نہیں ہونا چاہیے’۔
پینٹاگون کا یہ بیان اس واقعہ کے ایک سال بعد آیا ہے جب بغداد میں امریکی ڈرون نے ایران کے فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کو حملے کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس واقعہ کے ایک سال بعد عراق میں ہزاروں افراد نے امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور تہران پر دباؤ بڑھانے کے لیے دوبارہ پابندیاں عائد کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C