امریکا: سفارتکاری کی ناکامی کی صورت میں روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، وائٹ ہاؤس
👁️ 36 بار دیکھا گیا
امریکا: سفارتکاری کی ناکامی کی صورت میں روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز تشویش کا اظہار کیا ہے کہ روس یوکرین کو فتح کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے؛ اور اگر سفارت کاری کے ذریعے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا تو روس حملہ کرنے میں دیر نہیں لگائے گا۔
Tune in for a briefing with Press Secretary Jen Psaki. https://t.co/0HiWKZeBFQ
— The White House (@WhiteHouse) January 14, 2022
رائٹرز نے خبر دی ہے کہ اس ہفتے امریکہ، اس کے یورپی اتحادیوں اور روس کی بات چیت تعطل کا شکار رہی، جب کہ یہ بات تک طے نہیں ہو پائی کہ یوکرین کی سرحد کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں روسی فوج کی تعیناتی کے معاملے پر گفتگو کے لیے دوبارہ اجلاس کب طلب ہو گا۔
ادھر یوکرین کے خلاف سائبر حملے کے بعد تناؤ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ اس سائبر حملے کا ذمہ دار کون ہے، لیکن صدر جو بائیڈن کو اس بارے میں بریفنگ دی جا چکی ہے۔
ترجمان کے الفاظ میں، ”ہم یوکرین کے حکام سے رابطے میں ہیں اور ہم نے انھیں اپنی مدد کی پیش کش کی ہے، ایسے میں جب یوکرین واقعے کی چھان بین کر رہا ہے، اور یہ طے کیا جا رہا ہے کہ اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اور ان سے کس طرح باہر نکلا جا سکتا ہے۔ اس وقت ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ اس میں کون ملوث ہے”۔
بائیڈن انتباہ کر چکے ہیں کہ اگر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے سنگین معاشی نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
روس یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کرتا ہے اور روس نے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹو مشرق کی جانب پیش قدمی بند کرے اور سلامتی کی ضمانتوں کی قانونی طور پر پابندی کے معاملے سے اتفاق کیا جائے۔ امریکہ اور نیٹو نے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔
ادھر، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ امریکہ کو اس بات پر تشویش ہے کہ سفارت کاری میں ناکامی کی صورت میں روسی حکومت یوکرین پر حملے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ روسی حملے کے نتیجے میں انسانی حقوق اور جنگی جرائم کی وسیع تر خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں۔
ساکی نے کہا کہ اپنے منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے، روس حملے کے لیے بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، جس میں سبوتاژ کرنے کی سرگرمیاں اور من گھڑت کارروائیاں کرنا شامل ہے، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ مشرقی یوکرین میں روس کے خلاف حملے کی سازش ہو رہی ہے”۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C