امریکا نے گذشتہ سال 238 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا، محکمۂ خارجہ
👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا نے گذشتہ سال 238 بلین ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا، محکمۂ خارجہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) سال 2023 کے دوران امریکی فوجی ساز و سامان کی غیر ملکی حکومتوں کو فروخت 238 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہی۔
یہ اعداد وشمار امریکی محکمۂ خارجہ نے جاری کیے ہیں۔ محکمۂ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی فروخت اور منتقلی کو “امریکی خارجہ پالیسی کے اہم ٹولز کے طور پر دیکھا جاتا ہے جن کے علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ممکنہ طویل مدتی مضمرات ہیں۔”
گزشتہ سال امریکہ کی جانب سے غیر ملکی حکومتوں کو ہتھیاروں کی منظور شدہ فروخت میں پولینڈ کو 10 بلین ڈالر مالیت کے ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز، جرمنی کے لیے 2.9 بلین ڈالر مالیت کے فضا سے فضا میں مارکرنے والے ایڈوانسڈ میڈیم رینج میزائل اور یوکرین کے لیے نیشنل ایڈوانسڈ سطح کے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے سسٹم شامل ہیں۔
غیر ملکی حکومتوں کے لیے امریکی کمپنیوں سے ہتھیار خریدنے کے دو بڑے طریقے ہیں۔ ایک تو غیر ملکی حکومتیں کسی نجی کمپنی کے ساتھ براہِ راست تجارتی فروخت سے ہتھار خرید سکتی ہیں۔
دوسرے طریقے کو فارن ملٹری سیلز کہتے ہیں جس کے تحت غیر ملکی حکومتیں امریکی ساز و سامان کے لیے اپنے دارالحکومتوں میں امریکی سفارت خانے میں محکمۂ دفاع کے ایک اہلکار سے رابطہ کرتی ہیں۔
البتہ دونوں صورتوں میں امریکی حکومت کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
امریکی کمپنیوں کی جانب سے براہِ راست فوجی فروخت مالی سال 2023 میں بڑھ کر 157.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو مالی سال 2022 میں 153.6 بلین ڈالر تھی۔
امریکی حکومت کے ذریعے دفاعی ساز و سامان کی فروخت سال 2022 میں 51.9 بلین ڈالر رہی تھی جو بڑھ کر 2023 میں 80.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
تازہ ترین اعداد و شمار اسلحہ اور ملٹری ساز و سامان بنانے والی لاک ہیڈ مارٹن، جنرل ڈائنامکس اور نارتھروپ گرومن جیسی کمپنیوں کی مضبوط فروخت کی توقعات کو ظاہر کرتے ہیں۔
عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے دوران دفاعی ساز و سامان فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں کے حصص بڑھنے کی پیش گوئی بھی کی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن اور جنرل ڈائنامکس کو توقع ہے کہ لاکھوں توپ خانے کے راؤنڈز، سیکڑوں پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز، اور بکتر بند گاڑیوں کے آرڈرز میں اضافہ ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C