امریکا کا ترکی کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
امریکا کا ترکی کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
دوبئی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمے دار کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی ساختہ S-400 فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کے بعد ترکی پر امریکی پابندیوں کا خطرہ “حقیقت کا روپ دھارنے کے بہت قریب” آ چکا ہے۔
وزارت خارجہ میں ہتھیاروں کی فروخت کے ذمے دار کلارک کوپر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ترکی پر پابندیوں کی تجویز بڑی حد تک قابل عمل ہوتی دکھائی دے رہی ہے”۔ یہ موقف ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے گذشتہ ہفتے ہونے والے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایردوآن کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے 16 اکتوبر کو روسی فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔
ادھر واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ اقدام نیٹو اتحاد میں ترکی کی رکنیت کے خلاف جاتا ہے۔
کوپر نے بتایا کہ واشنگٹن گذشتہ برس سے انقرہ کو آگاہ کر چکا ہے کہ ترکی کی جانب سے 2017ء میں روس سے خریدے گئے S-400 نظام کو چلانا امریکا کی نظر میں سرخ لکیر کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم انقرہ کو واضح کر چکے ہیں کہ S-400 نظام کے میزائلوں کا تجربہ قطعا ناقابل قبلو ہے”۔ کوپر کے مطابق امریکی انتظامیہ ابھی تک اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ ترکی کو مذکورہ میزائل نہ چلانے پر قائل کیا جائے۔
امریکی سینئر عہدے دار نے زور دے کر کہا کہ “یقینا ہم ترکی کو مغرب کے کیمپ میں باقی رکھنے کے واسطے انتہائی کوششیں کر رہے ہیں۔ ترکی کا ہم سے دور ہونا روس کے سوا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا”۔
یاد رہے کہ کانگرس میں 2017ء میں منظور ہونے والے ایک قانون کے تحت امریکی انتظامیہ انقرہ پر اقتصادی پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ اس قانون کے متن کے مطابق جب کسی ملک کا ملک ہتھیاروں کے سیکٹر میں روس کے ساتھ کوئی اہم سمجھوتا طے پائے گا تو اس ملک کو خود کار طور پر پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
گذشتہ برس روس کی جانب سے مذکورہ دفاعی نظام کی پہلی بیٹری انقرہ کے حوالے کیے جانے کے جواب میں امریکا نے ترکی کو F-35 جدید ترین لڑاکا طیارے کی تیاری کے پروگرام سے بے دخل کر دیا تھا۔ امریکا کا موقف ہے کہ روس کا S-400 نظام امریکا کے ان جدید لڑاکا طیاروں میں استعمال ہونے والی ٹکنالوجی کے رازوں کے انکشاف کا سبب بن سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C