امریکا کو دشمن نہیں سمجھتے، اس سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
امریکا کو دشمن نہیں سمجھتے، اس سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی
کابل (ڈیلی اردو/سی این این/اے ایف پی/ڈی پی اے) افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ وہ سفارتی ضابطوں اور بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق امریکہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ اور افغان امریکہ کو فی الحال دشمن کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔
افغانستان کے کارگذار وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا،”ایک قوم کے طور پر ہم خود کو بین الاقوامی برادری کا حصہ سمجھتے ہیں اور امریکہ سمیت تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔”
Does the Taliban still consider America its enemy? Deputy Leader Sirajuddin Haqqani claims no: “Currently we do not look at them as enemies, and we have time and again spoken about diplomacy.” pic.twitter.com/HAU8YnxICW
— Christiane Amanpour (@amanpour) May 16, 2022
جب سی این این کی نامہ نگار کرسٹیانا امانپورنے سراج الدین حقانی سے سوال کیا کہ کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں کی دیواروں پر اس طرح کے جملے درج ہیں کہ افغانوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست دے دی تو کیا وہ اب بھی امریکہ کو دشمن سمجھتے ہیں؟ حقانی نے اس کے جواب میں کہا، طالبان دوحہ معاہدے پر عمل کرنے کے وعدے پر قائم ہیں اور جب ایک بار اس پر دستخط ہوگئے اور جنگ بندی نافذ ہوگئی تو پھر دشمنی، شکست، جنگ اور اس طرح کی دوسری چیزوں کا سوال ہی کہاں رہ جاتا ہے۔
افغان وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا،”ہم امریکہ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ان اصولوں اور قوانین کے مطابق اچھے تعلقات رکھنے کے خواہشمند ہیں جو بقیہ دنیا میں موجود ہیں۔ اور اسی بنیاد پر ہم نے معاہدہ کیا تھا اور فی الحال ہم انہیں اپنے دشمن کے طور پر نہیں دیکھتے۔ ہمارے پاس وقت ہے اور ہم سفارتکاری کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ ہم دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔”
طالبان رہنما سراج الدین حقانی کا تاہم کہنا تھا،”ان (امریکہ) کے برتاو کی وجہ سے افغان شہریوں کو ان کے ارادوں کے بارے میں تحفظات ہیں۔ ہم ملک کی آزادی اور ملکی دفاع کے لیے جد و جہد کو ایک قانون حق سمجھتے ہیں۔”
‘افغانستان کی سرزمین کسی کے لیے خطرہ نہیں’
اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ ایک جانب انہیں ایسا ‘دہشت گرد’ بھی کہتا ہے جس کے ہاتھ پر سینکڑوں امریکیوں کا خون ہے اور دوسری جانب سراج الدین حقانی کے ساتھ کام بھی کرنا چاہتا ہے، حقانی نے کہا، “میں یہ کہوں گا کہ یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ شدید جنگ لڑی ہے اور اپنے اور اپنے ملک کے دفاع میں ہمارا جواب بھی وہی تھا، لیکن حکومت بنانے اور معاہدہ کرکے ہم نے دنیا اور اپنے لوگوں کو مثبت پیغام دیا ہے۔”
خیال رہے کہ سراج الدین حقانی اب بھی ایف بی آئی کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں موجود ہیں اور ان کی گرفتاری میں مدد کے لیے اطلاع دینے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ہے۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں افغان وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں اندرونی خطرات کا سامنا ہے اور ان میں سے چند کو جان بوجھ کرایسے ظاہر کیا جارہا ہے گویا وہ قوم اور بین الاقوامی برادری کے لیے بڑے خطر ے کی بات ہے۔ “لیکن ہم دنیا کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری سرزمین کسی کے لیے خطرہ نہیں بنے گی۔”
In an exclusive interview, Taliban dep. leader & Afghan Interior Minister Sirajuddin Haqqani indicates reopening of girls’ secondary schools depends on dress codes: “We must establish the conditions, so that we can ensure their honor and security. We are acting to ensure this.” pic.twitter.com/yxuuV4oXrU
— Christiane Amanpour (@amanpour) May 16, 2022
لڑکیوں کے لیے جلد ہی ‘اچھی خبر’
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے حوالے سے جب سی این این کی نامہ نگار نے سراج الدین حقانی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا، “میں اس حوالے سے وضاحت کرنا چاہوں گاکہ کوئی بھی خواتین کی تعلیم کے خلاف نہیں ہے۔” انہوں نے کہا پرائمری اسکولوں میں لڑکیاں پڑھنے جارہی ہیں۔ اس سے اوپر کے گریڈ میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ہم ایک میکانزم پر کام کررہے ہیں تاکہ لڑکیوں کو بھی سیکنڈری اسکولوں میں جانے کی اجازت مل سکے۔
طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم افغان سوچ اور ثقافت کے مطابق ہونا چاہئے۔ “افغانستان میں وسیع پیمانے پر حجاب کا مسئلہ ہے کیونکہ اگر کوئی اپنی بیٹی یا بہن کو بھیجتا ہے تو وہ یہ کام مکمل اعتماد کے ساتھ کرتا ہے۔ اور وہ ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے کہ خواتین کے وقار اور تحفظ دونوں کی ضمانت دے سکیں اور وہ یہی کررہے ہیں۔”
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا تھا، “اس سلسلے میں آپ کو جلد ہی ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C