امریکا کی تائیوان کیلئے 571 ملین ڈالر کی دفاعی امداد
👁️ 47 بار دیکھا گیا
امریکا کی تائیوان کیلئے 571 ملین ڈالر کی دفاعی امداد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز) امريکی صدر نے تائيوان کے ليے بھاری دفاعی امداد کا اعلان کيا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائيڈن نے تائيوان کے ليے دفاعی اخراجات کی مد ميں 571.3 ملين ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی دوران محکمہ خارجہ نے بھی تائيوان کو 265 ملين ماليت کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دی۔ يہ پيش رفت جمعہ بيس دسمبر کو رات گئے سامنے آئی۔ وائٹ ہاؤس نے بائيڈن کے فيصلے کی تفصيلات بتائے بغير يہ کہا کہ صدر نے وزير خارجہ کو يہ ذمہ داری سونپی تھی کہ محکمہ دفاع کی سروسز بشمول تربيت تائيوان کو فراہم کی جائيں۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے اس مدد کو ‘مضبوط سکیورٹی گارنٹی‘ قرار ديتے ہوئے اس کی فراہمی پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور يہ بھی کہا کہ دونوں فریق اس بات کو یقینی بنانے کے لیے قریبی کام جاری رکھیں گے کہ آبنائے تائیوان میں امن و امان قائم رہے۔
دريں اثناء امريکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھی بتايا کہ محکمہ خارجہ نے تائیوان کو تقریباً 265 ملین ڈالر مالیت کے فوجی ساز و سامان بشمول مواصلات اور کمپیوٹر کی جدید کاری کے سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا کہ ان فوجی آلات سے اسے اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو اپ گریڈ کرنے ميں مدد ملے گی۔
گو کہ واشنگٹن اور تائی پے کے مابين باقاعدہ سفارتی تعلقات نہيں، واشنگٹن تائیوان کو اس کے دفاع کے لیے وسائل فراہم کرتا ہے۔ چين تائيوان کو اپنا حصہ قرار ديتا ہے اور اسی ليے امريکی اقدامات کو ‘مداخلت ‘کے طور پر ديکھتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C