18/April/2025

امریکا:کیلیفورنیا میں ایف بی آئی کی کارروائی، بھارتی دہشت گرد گرفتار

👁️ 73 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا:کیلیفورنیا میں ایف بی آئی کی کارروائی، بھارتی دہشت گرد گرفتار

امریکا:کیلیفورنیا میں ایف بی آئی کی کارروائی، بھارتی دہشت گرد گرفتار

واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سکرامنٹو میں ایف بی آئی اور امیگریشن و کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ماتحت ایرو (ERO) یونٹ نے ایک مبینہ بھارتی دہشت گرد ہربھجیت سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے، جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوا تھا۔

ایف بی آئی کے نیو دہلی میں موجود لیگل اٹیچی آفس کی جانب سے امریکی حکام کو اطلاع دی گئی تھی کہ ہربھجیت سنگھ بھارت کی ریاست پنجاب میں متعدد دہشت گرد حملوں میں مطلوب ہے۔

حکام کے مطابق، سنگھ نے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلیجنس (ISI) اور خالصتان کی علیحدگی پسند تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (BKI) کے ساتھ مبینہ روابط قائم کر رکھے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ان ٹریس ایبل برنر فونز اور انکرپٹڈ ایپلیکیشنز استعمال کر رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس گرفتاری سے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت واضح ہوتی ہے، خاص طور پر ایسے افراد کو پکڑنے میں جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات اور باضابطہ فردِ جرم کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C