امریکہ کے بی 52 جنگی طیارے مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے
👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے بی 52 جنگی طیارے مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) واشنگٹن کی طرف سے تہران کو تنبیہ کے بعد امریکہ کے بی 52 بمبار طیارے مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔
امریکہ کی مشرق وسطیٰ اور علاقائی ممالک کے لیے ملٹری کمانڈ کا ہفتے کو سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ بی 52 بمبار طیارے مینٹ ایئر فورس بیس کے پانچویں ونگ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ماتحت علاقے میں پہنچے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق امریکہ کا جمعے کی شام کو کہنا تھا کہ وہ بمبرز، فائٹرز، ٹینک ایئر کرافٹ اور بیلسٹک میزائل مشرقِ وسطیٰ بھیج رہا ہے۔
امریکہ کے محکمۂ دفاع پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کا امریکی فوج کی تعیناتی سے متعلق کہنا تھا کہ اگر ایران، اس کے اتحادی یا پھر ایران کی پراکسیز خطے میں موجود امریکی اہلکاروں یا مفادات کو نشانہ بناتے ہیں تو امریکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے رواں سال 26 اکتوبر کو ایران پر فضائی حملے کیے تھے جن میں ملٹری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران کے سپریم لیڈر نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ تہران اسرائیلی حملوں کا جواب دے گا۔
ایران نے رواں سال میں اسرائیل پر دو بڑے حملے کیے ہیں جن میں ایک حملہ اپریل میں دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر کیے جانے والے حملے کے بعد کیا گیا تھا جس کا الزام ایران نے اسرائیل پر لگایا تھا۔
ایران نے اسرائیل پر دوسرا حملہ اکتوبر میں کیا تھا جس کے بارے میں ایران کا کہنا تھا کہ یہ حملہ عسکری گروپ کے رہنما کی ہلاکت کا جواب تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C