امریکی صدر بائیڈن کی اسرائیلی وزیراعظم سے اہم ملاقات، ایران کے معاملے پر بات چیت
👁️ 25 بار دیکھا گیا
امریکی صدر بائیڈن کی اسرائیلی وزیراعظم سے اہم ملاقات، ایران کے معاملے پر بات چیت
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کے روز اوول آفس میں اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور ایران کے جوہری عزائم کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ یہ ملاقات جمعرات کو ہونا طے تھی، لیکن افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے اسے ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
صدر بائیڈن نے ایران کے جوہری عزائم کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے سفارت کاری کو ترجیح دینے کی بات کی اور کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں کسی دوسرے آپشن پر غور سفارت کاری ناکام ہونے کی صورت میں کیا جائے گا۔
صدر بائیڈن نے امریکہ کے پاس موجود دیگر آپشنز کی تفصیل نہیں بتائی، اور اوول آفس میں اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے بیان کے بعد سوالوں کے جواب دینے سے احتراز کیا۔
اسرائیلی راہنما نے اس موقعے پر صدر بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایران سے متعلق صدر کی صاف گوئی سن کر خوشی ہوئی کہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ‘آپ نے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے،اور یہ کہ اگر یہ طریقہ کامیاب نہیں ہوتا تو دیگر راستے اختیار کئے جا سکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پہلا مقصد یہ ہے کہ ایران کو علاقائی جارحیت سے روکا جائے’ اور ، ”دوسرا یہ کہ ایران کو مستقل بنیاد پر جوہری ہتھیار بنانے سے روکا جا سکے’۔
امریکہ اور ایران نے سال 2015ء کے عالمی جوہری سمجھوتے میں شامل ہونے کے معاملے پر بالواسطہ بات چیت کے متعدد دور کیے ہیں، اس سمجھوتے کا مقصد ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے بدلے اس پر عائد تعزیرات میں کمی کرنا تھا۔ یہ سمجھوتا ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب یہ خدشہ تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ایران اس تاثر کو مسترد کرتا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ اس کے بعد ایران نے اپنے وعدوں سے ہٹ کر کئی اقدامات کیے جن میں افزودہ یورینئیم کے ذخائر میں اضافہ کرنا اور بھاری پانی کی سطح بڑھانا شامل ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کے سربراہان نے اپنی پہلی بالمشافہ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ بھی کیا۔
بائیڈن نے کہا کہ ”امریکہ ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ دونوں ملکوں کے مابین یہ ایک غیرمتزلزل تعلق ہے”۔
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے، جو جون میں اپنے عہدے پر فائز ہوئے تھے، کہا کہ ”آپ ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں، خاص طور پر مشکل وقتوں کے دوران، جیسا کہ چند ماہ قبل آیا تھا جب اسرائیلی قصبوں اور شہروں پر ہزاروں راکٹ برسائے جا رہے تھے”۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اس موقعے پر ‘کابل میں گزشتہ روز ہونے والے جانی نقصان اور خصوصا دوسروں کی جان بچانے کے مشن پر موجود امریکی فوجیوں کی جانیں ضائع ہونے کے واقعے پر گہرے افسوس اور تعزیت’ کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مبصرین افغانستان سے امریکی انخلا کے عمل کے دوران جمعرات کے روز کابل ائیر پورٹ پر ہونے والے خود کش دھماکوں میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کے بھاری جانی نقصان کے واقعے کو مشرق وسطی اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے لئے بھی اہم اثرات کا حامل قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C