امریکی صدر نے 5 اداروں اور 6 پاکستانی شہریوں پر پابندی لگادی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکی صدر نے 5 اداروں اور 6 پاکستانی شہریوں پر پابندی لگادی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکہ محکمہ خزانہ نے ملک کے صدر جو بائیڈن کی طرف سے جاری ہونے والے ایک نئے ایگزیکیٹیو آرڈر کے تحت روس کی ایما پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں متعدد افراد اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں جن میں 6 پاکستانی افراد اور 5 کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ کے مطابق صدر بائیڈن کی طرف سے جاری ہونے والے نئے ایگزیکیٹیو آرڈر کا مقصد روس کی حکومت کی نقصان پہنچانے والی کارروائیوں سے وابستہ املاک پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق اس نئے ایگزیکیٹیو آرڈر کے تحت امریکہ کے ’آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول‘ کی ’سپیشلی ڈیسگنیٹنڈ نیشنلز‘ کی فہرست میں اضافہ کیا گیا ہے جن میں ان پاکستانی افراد اور کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔
’آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول‘ (اوفیک) کا مقصد امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے لگائی جانے والی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں پر عمل در آمد کروانا ہے۔ ویب سائئٹ کے مطابق ان پابندیوں کا نشانہ دوسری حکومتیں اور ممالک، دہشت گرد، منشیات کے سمگلر، وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور امریکہ کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور اقصادی مفادات کے لیے خطرہ بننے والے افراد یا کمپنیاں ہو سکتی ہیں۔
اسی طرح ’سپیشلی ڈیسگنیٹنڈ نیشنلز‘ (ایس ڈی این) دراصل اوفیک کی طرف سے جاری ہونے والے ان افراد اور کمپنیوں کی فہرست ہے جو جو امریکہ کے خلاف کام کرنے والے ممالک کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایسے افراد کو (ایس ڈی این) کہا جاتا ہے۔
’ایس ڈی این‘ کی فہرست میں شامل کیے جانے والے پاکستانی افراد اور کمپنیاں
اس فہرست متں شامل چھ میں سے ایک احمد شہزاد کا تعلق لاہور سے بتایا گیا ہے۔
دیگر پانچ افراد کا تعلق کراچی سے بتایا گیا۔ ان میں سید حسنین، محمد خضر حیات، محسن رضا، مجتبی علی رضا اور سید علی رضا شامل ہیں۔
ان سب کی عمریں 26 اور 35 سال کے درمیان ہیں۔
کمپنیوں میں لائکوائز، فریش ایئر فارم، ایم کے سافٹ ٹیک، سیکنڈ آئی سولیوشن اور دی آکسی ٹیک شامل ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C