امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان
👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کو ایف-35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کو ایف-35 سٹیلتھ لڑاکا طیارے فروخت کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب ایک اہم اتحادی ہے اور اس معاہدے کے ذریعے ریاض کو خلیج فارس میں اپنے علاقائی حریفوں بشمول ایران پر فضائی برتری حاصل ہوگی۔ ملاقات میں دفاع اور سویلین نیوکلیئر معاہدوں کے معاملات بھی زیر غور آئے۔
ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو 10 کھرب ڈالر تک بڑھائیں گے، جس پر صدر ٹرمپ نے انہیں داد دی اور کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ ولی عہد ان کے دوست ہیں۔
صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو معاملے میں "کچھ بھی معلوم نہیں تھا"، جبکہ ولی عہد نے تحقیقات کے دوران کیے گئے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
ملاقات میں ابراہیم معاہدہ اور دو ریاستی حل سمیت خطے کے دیگر دفاعی و سیاسی مسائل پر بھی بات ہوئی، جس کے بارے میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دفاعی معاہدے پر "کافی حد تک" پہنچ چکے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بارے میں "بہت اچھی بات چیت" ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15631 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11930 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9286 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5507 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C