امریکی صدر ٹرمپ کا واشنگٹن سے نیشنل گارڈز کی واپسی کا حکم
👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کا واشنگٹن سے نیشنل گارڈز کی واپسی کا حکم
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وائس آف امریکا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دارالحکومت اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ نیشنل گارڈز واپس اپنے گھروں کو جا رہے ہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں واپس بلایا جا سکتا ہے۔ کئی دنوں سے جاری مظاہرے کل اپنے عروج پر تھے۔
اتوار کو صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات پانچ ہزار نیشنل گارڈز فوجیوں کو واپس جانے کے احکامات دے دیے۔ انہیں پچھلے ہفتے شہر میں احتجاجی مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دارالحکومت اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح واشنگٹن میں بھی پولیس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا۔ کل ہفتے روز یہ مظاہرے سارا دن جاری رہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ واپس جا رہے ہیں مگر ضرورت پڑنے پر یہ فوراً واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ ہیغام میں یہ بھی کہا کہ پچھلی رات مظاہرین توقع سے کم تھے۔
I have just given an order for our National Guard to start the process of withdrawing from Washington, D.C., now that everything is under perfect control. They will be going home, but can quickly return, if needed. Far fewer protesters showed up last night than anticipated!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 7, 2020
ہرچند کہ صدر ٹرمپ نے ان کی واپسی کا حکم دے دیا ہے، مگر سابق فوجی رہنما ایک ہفتہ قبل اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کی اس دھمکی پر تنقید کر رہے ہیں کہ وہ مظاہرین پر کنٹرول کے لیے مقامی پولیس کو کمک پہنچانے کے لیے دس ہزار حاضر ڈیوٹی فوجیوں کو طلب کر سکتے ہیں۔
ریاست مینی سوٹا کے شہر منیاپولس میں 25 مئی کو پولیس کی تحویل میں سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ بعض جگہوں پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ہفتے کے روز ہونے والے مظاہرے مجموعی طور سے پر امن تھے۔ وفاقی حکومت نے امریکی فوج کے 1600 فوجی طلب کر لیے تھے، مگر انہیں استعمال نہیں کیا گیا۔
اٹارنی جنرل ولیم بار نے سی بی سی نیٹ ورک کے پروگرام “فیس دی نیشن” میں حصہ لیتے ہوئے اس خبر کو درست قرار نہیں دیا کہ صدر ٹرمپ حاضر سروس 10000 فوجیوں کو واشنگٹن میں تعینات کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کبھی یہ نہیں کہا اور نہ یہ مشورہ دیا کہ ہمیں حاضر سروس فوجیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ میں پہلے ایسا ہو چکا ہے۔ تاہم ہم نے اس سے بچنے کی کوشش کی اور مجھے خوشی ہے اس مرتبہ ہم اس سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
دوسری طرف جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے سابق چیئرمین اور سابق نیوی ایڈمرل مائیک مولن نے اس بات کی مخالفت کی کہ مظاہروں کو کنٹرول کرنے لیے حاضر سروس فوجیوں کو طلب کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج اپنے عوام سے نہیں بلکہ دشمنوں سے لڑنے کے لیے ہے۔ اگر فوجیوں کو مظاہرین کے خلاف استعمال کیا گیا تو امریکی عوام سے اس کے رشتے ختم ہو جائیں گے اور عوام کا اعتماد اٹھ جائے گا۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ایک اور سابق چیئرمین مارٹن ڈیمپسی نے اے بی سی نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میدان جنگ نہیں ہے۔ ہمیں فوج کو استعمال کرتے ہوئے بے حد احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ عشرے پہلے جب ویت نام کی جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، اس وقت فوج پر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی تھی اور پھر اس کو بحال کرنے میں ایک عرصہ لگ گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 18 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C