08/October/2020

امریکی صدر ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

👁️ 62 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی صدر ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کی خواہش کا اظہار کر کے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C