امریکی صدر ٹرمپ کسی ملک پر ممکنہ ’ایٹمی حملہ‘ کر سکتے ہیں، نینسی پیلوسی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ کسی ملک پر ممکنہ ’ایٹمی حملہ‘ کر سکتے ہیں، نینسی پیلوسی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی/اے پی) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر پیلوسی کو خدشہ ہے کہ اپنی صدارت کے آخری دنوں میں صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر کسی ملک پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ پیلوسی نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے اختیارات کم کیے جانا چاہییں۔
امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کہلانے والے ایوان زیریں کی ڈیموکریٹ خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی کے مطابق انہیں تشویش ہے کہ موجودہ ریپبلکن صدر ٹرمپ بیس جنوری کو ختم ہونے والی اپنے صدارتی عہدے کی مدت کے آخری دنوں میں ممکنہ طور پر کسی ملک پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ پیلوسی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے صدارتی اختیارات کم کیے جانا چاہییں۔
صدارتی اختیارات میں ممکنہ کمی کیسے؟
کسی ملک پر جوہری ہتھیاروں سے حملے کا ممکنہ حکم دینے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے اختیارات میں جس کمی کی بات کی گئی ہے، اس کے بارے میں اہم بات یہ ہے کہ اول تو امریکا میں ایسے کسی حملے کا حکم دینے کا آئینی اختیار صرف ہوتا ہے صدر کے پاس ہے، دوسرے یہ کہ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب موجود ہی نہیں کہ اس حوالے سے صدارتی اختیارات میں کوئی بھی کمی کیسے اور کس کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
خود صدر ٹرمپ نے ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ آئندہ چند روز میں کسی ملک پر جوہری ہتھیاروں سے حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔ تاہم ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کی تشویش اپنی جگہ ہے کہ ٹرمپ ایسا کر بھی سکتے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ملی کیساتھ بات چیت
اسپیکر نینسی پیلوسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ‘بے قابو ہو جانے کے بعد‘ کوئی نئی جنگ بھی شروع کر سکتے ہیں۔ کانگریس کے ایوان زیریں کی اسپیکر پیلوسی نے کہا کہ انہوں نے جمعہ آٹھ جنوری کی رات اس بارے میں امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی سے بھی بات چیت کی۔
اس گفتگو میں اس بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ کو ممکنہ طور پر کوئی فوجی کارروائی شروع کرنے یا کسی جوہری حملے کا حکم دینے سے روکنے کے لیے کس طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔
اس بارے میں جنرل مارک ملی کے ترجمان کرنل ڈیو بٹلر نے تصدیق کی کہ نینسی پیلوسی نے جنرل ملی سے بات چیت کی ہے۔
ترجمان نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر صرف اتنا کہا، ”جنرل ملی نے نینسی پیلوسی کے ان تمام سوالات کے جوابات دیے، جو انہوں نے جوہری کمان اور اتھارٹی سے متعلق طے شدہ طریقہ کار کے حوالے سے پوچھے تھے۔‘‘
اختیارات کا تاریخی پس منظر
نینسی پیلوسی کی ممکنہ جوہری حملے سے متعلق تشویش کا پس منظر یہ ہے کہ امریکا کی جوہری حملے کر سکنے کی اہلیت کا آغاز دوسری عالمی جنگ کے دوران 1940ء کی دہائی میں ہوا تھا اور تب سے ہی ایسے کسی بھی حملے کا حکم دینے کا قطعی اختیار صرف ملکی صدر کے پاس ہی ہوتا ہے۔
اپنے اس اختیار کا عملی استعمال آج تک صدر ہیری ٹرومین کے علاوہ کسی دوسرے امریکی صدر نے نہیں کیا۔ امریکی فضائیہ نے جاپان میں ہیروشیما اور ناگاساکی کے شہروں پر ایٹم بم صدر ٹرومین ہی کے حکم پر گرائے تھے۔
صدارتی حکم پر عمل درآمد سے ممکنہ انکار
امریکا میں اگر کوئی صدر ملکی مسلح افواج کو کسی دوسرے ملک پر جوہری حملہ کرنے کا حکم دے دے تو ایسا ممکن ہے کہ متعلقہ فوجی افسر اس حکم پر عمل کرنے سے انکار کر دے۔
تاہم ایسا تبھی کیا جا سکتا ہے جب متعلقہ افسر کو ضروری قانونی جائزے کے بعد یہ یقین ہو جائے کہ کسی جوہری ہتھیار یا ہتھیاروں سے حملے کا ایسا کوئی حکم مسلح تنازعات کا احاطہ کرنے والے بین الاقوامی قوانین کے منافی اور غیر قانونی ہو گا۔
تاہم متعلقہ فوجی اہلکار کی طرف سے ایسا ممکنہ انکار بھی کوئی یقینی حفاظتی پہلو اس لیے نہیں ہے کہ فوج کی طرف سے صدارتی حکم پر عمل درآمد سے انکار بظاہر ایک ‘انہونی‘ سے بات لگتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر کبھی ایسا ہوا بھی، تو یہ اپنی نوعیت کا اولین واقعہ ہو گا کیونکہ تاریخ میں پہلے سے ایسی کوئی مثال موجود ہی نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C