امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا بھی کورونا وائرس سے متاثر
👁️ 192 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا بھی کورونا وائرس سے متاثر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد وہ اور خاتون اول 14 روز کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
امریکا کے صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دنیا کے سب سے اہم رہنما ہیں۔ وہ کووڈ انیس سے ایسے وقت متاثر ہوئے ہیں جب ان کے عہدہ صدارت کی دوسری مدت کے لیے انتخابات میں صرف ایک ماہ رہ گیا ہے۔
قبل ازیں وائٹ ہاوس کی سینئر معاون ہوپ ہکس کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے اپنے ٹیسٹ کروائے تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس صورت حل سے جلد نکل آئیں گے۔خبر رساں ایجنسی اے پی نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا تھاکہ ہکس نے اس ہفتے ٹرمپ کے ساتھ کافی وقت گزارا تھا۔ وہ سفر کے دوران اور بدھ کے روز ایک انتخابی ریلی میں بھی ٹرمپ کے ساتھ تھیں۔
انہوں نے اس ہفتے مختلف دنوں میں بھی ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا۔ وہ صدارتی ہیلی کاپٹر میرین ون اور ایئر فورس ون طیارے میں بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ تھیں۔ہکس صدر ٹرمپ کی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں۔ وہ صدر ترمپ کی ٹیم میں کورونا سے متاثر ہونے والی سینئر ترین اہلکار ہیں۔صدر ‘صحت مند‘
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر سیان کانلی کا کہنا ہے کہ صدر ‘صحت مند‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر اور خاتون اول قرنطینہ میں رہیں گے تاہم ‘کسی رکاوٹ‘ کے بغیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے گے۔
ڈاکٹر سیان کانلی کے مطابق صدر اور ان کی اہلیہ نے قرنطینہ کی مدت کے دوران وائٹ ہاوس میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر کے بعد حکام کے مطابق صدر ٹرمپ جمعہ کے روز فلوریڈا میں ہونے والے اپنے انتخابی جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔
معاونین کا روزانہ ٹیسٹ
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر متعدد مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے قریب رہنے والے کئی افراد میں کورونا کے پازیٹیو کیسز کے بعد سے ہی وائٹ ہاوس نے ٹرمپ کے سینئر معاونین اور ان کے یا نائب صدر مائیک پینس کے قریبی افراد کے روزانہ کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوڈ ڈیرے نے کہا کہ ”صدر اپنی اور ان کے لیے کام کرنے والے لوگوں اور امریکی عوام کی صحت اور حفاظت کے معاملے کے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔”
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جو کہ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 72 لاکھ سے زائد امریکی اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C