انڈونیشیا کے لاپتہ آبدوز کا ملبہ مل گیا، 53 اہلکار ہلاک
👁️ 145 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا کے لاپتہ آبدوز کا ملبہ مل گیا، 53 اہلکار ہلاک
جکارتہ (ڈیلی اردو) انڈونیشیا کی گزشتہ دنوں سے لاپتا آبدوز کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ یہ لاپتا آبدوز بالی کے قریب سمندر کی تہہ میں ٹکڑے ٹکڑے ملی، آبدوز پر سوار 53 اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
انڈونیشین بحریہ حکام کے مطابق لاپتا آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز 3 ٹکڑوں میں منقسم ہے۔
Wreck of lost ????????Indonesian submarine KRI Nanggala found in 3 pieces at depth of 838 meters.
Navy hopes hull can be raised for investigation.
H/T @Jatosint pic.twitter.com/1LVDHC7Q3T
— Navy Lookout (@NavyLookout) April 25, 2021
انڈونیشین حکام نے آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشین بحریہ کے زیر ملکیت اس آبدوز کو کیا حادثہ پیش آیا، یہ کہنا بھی قبل از وقت ہے۔ تاہم یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
آبدوز کی گممشدگی کی اطلاع ملتے ہی بحریہ کے اہلکاروں کی جانیں بچانے کیلئے کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا۔ اس سلسلے میں انڈونیشین حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔
اطلاعات کے مطابق اس آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔ انڈونیشیا کی پانچ میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔
رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو 1970ء کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد 2012ء میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C