اورکزئی میں 2 افراد کی لاشیں برآمد، ٹانک میں مسجد کے اندر پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ
👁️ 339 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں 2 افراد کی لاشیں برآمد، ٹانک میں مسجد کے اندر پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ
کلایہ + ٹانک (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی اور ضلع ٹانک میں فائرنگ اور تشدد کے الگ الگ واقعات میں 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دونوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع اورکزئی کے علاقے ماموزئی جندری پہاڑ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن پر گولیوں کے نشانات واضح تھے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبداللہ اور فضل حنان سکنہ ماموزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ٹانک مسجد میں فائرنگ
ادھر ضلع ٹانک کے علاقے گاؤں گیدڑی ابی زر میں نماز کے مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ واقعہ تھانہ گل امام کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد مسجد کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شاہ نواز نامی پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
ہلاک اہلکار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر کے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C