ایران: بانی حزب اللہ اور سابق وزیر داخلہ محتشمی پور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران: بانی حزب اللہ اور سابق وزیر داخلہ محتشمی پور کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
تہران (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی) علی اکبر محتشمی پور ایک ایرانی مذہبی اسکالر ہونے کے علاوہ سفارت کار بھی تھے۔ ان کا چوہتر برس کی عمر میں کووڈ انیس میں مبتلا ہونے کے سبب انتقال ہو گیا۔ وہ چار برس تک ایران کے وزیر داخلہ بھی رہے تھے۔
علی اکبر محتشمی پور کا ایران کے سن 1979 میں آنے والے اسلامی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہی کی کوششوں سے سن 1970 کی دہائی میں مشرقِ وسطیٰ کے مسلم انتہا پسند اور عسکریت پسند حلقوں کے درمیان اتحاد کا معاملہ کامیابی سے طے پایا تھا۔ لبنان کی شیعہ سیاسی تحریک اور عسکری گروپ حزب اللہ کی تشکیل اور قیام میں بھی وہ سرگرم اور متحرک تھے۔
محتشمی پور کا دایاں ہاتھ ایک بم حملے میں ضائع ہو گیا تھا۔اس بم حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا جاتا تھا۔ ان کی رحلت تہران کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔ ان کو ایران کی اعلیٰ قیادت بشمول سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کی جانب سے غیر معمولی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ایک سرگرم انقلابی
ایران میں رضا شاہ پہلوی کی آمریت کے خاتمے کا سبب بننے والے اسلامی انقلاب کے بعد وہ ان کوششوں میں شریک تھے جن کی وجہ سے موجودہ ایران کے نیم فوجی اور طاقتور ادارے پاسدارانِ انقلاب (Revolutionary Guard) کی بنیاد رکھی گئی۔ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات دوسرے ممالک میں بھی پھیلانے کے بڑے حامیوں میں شامل تھے۔
ایران کی عدلیہ کے موجودہ سربراہ ابراہیم رائیسی کا کہنا ہے کہ محتشمی پور ان اولین افراد میں شمار ہوتے ہیں جو صیہونیت نواز حکومت کے خلاف لڑائی کا حصہ تھے۔ وہ عراق میں گرفتار کیے گئے تھے لیکن کسی طرح جیل سے نکل کر اُس وقت فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں مقیم آیت اللہ خمینی کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
شام میں بطور سفیر تعیناتی
علی اکبر محتشمی پور کو آیت اللہ خمینی نے سن 1982 میں شام میں سفیر مقرر کیا تھا۔ اِس دور میں لبنان کی داخلہ سیاست پر شام کا گہرا اثر و رسوخ تھا۔ ان کی سفارت کاری کے دوران انہوں نے پاسدارانِ انقلاب کے اس علاقے میں کیے گئے عسکری آپریشن کی پلاننگ کی تھی۔
وہ تین برس سے زائد عرصے تک شام میں سفارت کاری کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ ان کے دمشق میں بطور سفیر تعیناتی کی مدت کے دوران ہی سن 1983 میں لبنان میں امریکی سفارت خانے پر بم حملے کیے گئے تھے اور اس میں کم از کم تریسٹھ افراد مارے گئے تھے۔
امریکا نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔ حزب اللہ تنظیم اِس اور ایسے دوسرے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتی ہے۔ وہ ابتدا ہی سے فلسطین کی تحریکِ آزادی کے حامی اور اسرائیلی ریاست کے شدید مخالف تھے۔
اعتدال پسند سیاست دانوں کے حامی
سن 1990 کی دہائی میں ان کے سیاسی نظریے میں تبدیلی دیکھی گئی اور وہ ایران کے اعتدال پسند سیاست دان حلقے کی جانب مائل ہو گئے۔ ان کی کوشش تھی کہ حکمران مذہبی حکومت میں تبدیلی پیدا کی جائے اور اس کوشش میں انہوں نے میر حسن موسوی اور مہدی کروبی کی کھلی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
سن 2009 کے متنازعہ صدارتی الیکشن کے مخالف دھڑے کا حصہ تھے اور انتخابات کے نتائج کی مخالفت میں شروع ہونے والی احتجاجی تحریک گرین موومنٹ کے مظاہروں کے حامی تھے۔ وہ تشدد کے مقابلے میں پُرامن عملی جد و جہد کے حامی خیال کیے جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت عوام کی خواہش کے مقابلے میں کھڑی نہیں رہ سکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C