ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے،فرانس کا انتباہ
👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے،فرانس کا انتباہ
پیرس (ڈیلی اردو/وی او اے) فرانس نے خبردار کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔ لہذٰا تہران اور واشنگٹن کو 2015 میں کیے جانے والے جوہری معاہدے کی طرف فوری طور پر واپس آ جانا چاہیے۔
France says Iran is building nuclear weapon capacity, urgent to revive agreement https://t.co/4W5YJPZjUf pic.twitter.com/EH04BUbE3j
— FRANCE 24 (@FRANCE24) January 17, 2021
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جین یویس لی ڈرائن نے مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرتا جا رہا ہے اور رواں ماہ ایران نے زیرِ زمین جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کا عمل 20 فی صد تک بڑھا دیا۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے جانے والے 2015 معاہدے سے پہلے ایران نے افزودگی کی یہ سطح حاصل کر رکھی تھی۔
انہوں نے کہا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم جاری رکھی۔ جس کے نتیجے میں ان کے بقول خطرات میں اضافہ ہوا۔
لی ڈرائن کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہا کہ ایسا اب ختم ہونا چاہیے اور جیسا کہ وہ واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری طرف ایران اپنے جوہری پروگرام کو ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کیے جانے سے متعلق انکار کرتا ہے۔
ایران میں صدارتی انتخابات رواں سال جون میں ہوں گے۔ اس ضمن میں لی ڈرائن کا کہنا تھا کہ ایران کو اس وقت یہ بتانا لازمی ہے کہ بہت ہو چکا۔
لی برائن کا مزید کہنا تھا کہ اگر فریقین معاہدے پر واپس آ بھی جاتے ہیں تو یہ کافی نہ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے بیلسٹک پروگرام اور اس کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں پیدا کیے گئےعدم استحکام پر بھی بات چیت ہونی چاہیے۔
ایران کے یورینیم افزودگی کی سطح بڑھانے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ ایران بتدریج ایٹمی ہتھیار بنانے کی جانب بڑھ سکتا ہے۔
’ایران آگ سے کھیل رہا ہے‘
ایران کا مؤقف ہے کہ اس کا ایٹمی ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے چھ عالمی طاقتوں نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کیا تھا جس کے بعد اس پر یورینیم کی افزودگی کا عمل 3.67 فی صد تک رکھنے کی پابندی لگائی گئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2018 میں یک طرفہ طور پر اس معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران پر یہ الزام ہے کہ وہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ امریکہ معاہدے پر واپس آ سکتا ہے۔ تاہم اس کے لیے شرط ہے کہ ایران اس معاہدے پر سختی سے عمل کرے۔
تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس پر نافذ کردہ پابندیوں کو پہلے ہٹایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C