ایران: حکومت مخالف خاتون صحافی کو 30 ماہ قید اور 80 کوڑوں کی سزا
👁️ 180 بار دیکھا گیا
ایران: حکومت مخالف خاتون صحافی کو 30 ماہ قید اور 80 کوڑوں کی سزا
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں انسانی حقوق کی معروف خاتون کارکن اور صحافی نرگس محمدی کو 30 ماہ قید اور 80 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی ایک عدالت نے دفاع انسانی حقوق مرکز کی ترجمان 49 سالہ خاتون صحافی نرگس محمدی کو سزائے موت اور سخت ایرانی قوانین کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 30 ماہ قید اور 80 کوڑوں کی سزا سنائی ہے جب کہ اُن پر دو جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
وکیل محمود بہزادی راض کا کہنا ہے کہ بہادر صحافی نے موجودہ حالات میں اس سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نرگس محمدی کو 2015 میں بھی 10 سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 5 سال بعد ہی رہا کردیا گیا تھا تاہم ملک سے باہر جانے پر پابندی تھی۔
نرگس کے وکیل محمود بہزادی کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے باہر جانے پر پابندی کی وجہ سے وہ ایران میں تنہا ہی مقیم رہیں جب کہ ان کے شوہر تقی رحمانی اور دو بچے فرانس میں رہائش پذیر ہیں۔
ایران کے اصلاح پسند اخبار اعتماد میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون صحافی کو سماعت کے دوران جیل میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ نرگس محمدی نے اس غیر قانونی اقدام پر جیل میں بھی دھرنا دیا تھا۔
واضح رہے کہ نرگس محمدی دفاع انسانی حقوق مرکز کی ترجمان ہیں۔ اسی تنظیم کی شریک بانی ڈاکٹر شیریں عبادی کو 2003 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا تاہم ایران میں اس تنظیم پر پابندی عائد ہے جس کے باعث اس تنظیم کے ارکان بیرون ملک سرگرم عمل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5123 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C