ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کی خبر افشا کرنے والی ایرانی خواتین صحافیوں پر مقدمہ چلانے کا اعلان
👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران: مہسا امینی کی ہلاکت کی خبر افشا کرنے والی ایرانی خواتین صحافیوں پر مقدمہ چلانے کا اعلان
تہران (ڈیلی اردو/وی او اے) ایرانی عہدے داروں کے مطابق جیل میں قید ان دو ایرانی صحافی خواتین پر اس ماہ بعد میں مقدمہ چلایا جائے گا جنہوں نے گزشتہ ستمبر پولیس کی زیر حراست ہلاک ہونے والی 22 سالہ خاتون کے واقعے کی خبر کو افشا کرنے میں مدد کی تھی۔
عدلیہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہا الٰہہ محمدی پر 29 مئی اور نیلوفر حمیدی کے خلاف 30 مئی کو مقدمہ چلایا جائے گا۔ شرق اخبار کی حمیدی نے اخلاقی پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی موت کی خبر سب سے پہلے دی تھی۔ امینی کی ہلاکت نے، جس پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے اپنا اسکارف مناسب طریقے سے نہیں پہن رکھا تھا، ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کو جنم دیا۔
امینی کی موت کے چند روز بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے نیلو فر حمیدی کو گرفتار کر لیا تھا۔ ہم میھان اخبار کی الٰہہ محمدی نے امینی کے جنازے کے بارے میں ایک خبر شائع کی تھی۔ وہ 2022 سے پولیس کی حراست میں ہیں۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ دونوں صحافی خواتین پر امریکہ کے ساتھ تعاون، قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور نظام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
ان دونوں رپورٹرز اور ایران کی قید میں موجود انسانی حقوق کی علمبردار نرگس محمدی کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کی جانب سے 3 مئی 2023 کو گیلرمو کینو ورلڈ پریس فریڈم پرائز سے نوازا گیا۔
حمیدی اور محمدی نے کینیڈین جرنلسٹس فار فری ایکسپریشن کے سال 2023 کے ایوارڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی کا ضمیر اور صحافت میں دیانت کا لوئس ایم لیونز ایوارڈ 2023 بھی مشترکہ طور پر حاصل کیا تھا۔ انہیں ٹائم میگزین کے 2023 کے 100 انتہائی بااثر افراد میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس 2023 کے مطابق، جسے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 3 مئی کو آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیا تھا، ایران کو آزادی صحافت کے حوالے سے دنیا کا ایک بدترین ملک خیال کیا جاتا ہے۔ اسے آزادی صحافت کے عالمی جائزوں میں 180 ممالک میں سے 177 نمبر پر درج کیا گیا ہے جس کے بعد ویتنام، چین اور شمالی کوریا کا نمبر آتا ہے۔
ایرانی قلمکاروں کی تنظیم Iranian Writers’ Association نے بھی 4 مئی کو انٹرنیشنل پریس فریڈم ڈے کے موقع پر ایک بیان جاری کیا، جس میں تمام قید صحافیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جس میں حکومت آزاد صحافت اور آزاد میڈیا پر حملے سے احتراز کرے۔
ایران کی منسٹری آف انٹیلی جنس اور اور پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں حمیدی اور محمدی پر متعصبانہ خبریں پھیلانے کا الزام لگایا گیا۔
ایک صحافی خاتون مریم دہکوردی نے اس سے قبل وی او اے کو بتایا تھا کہ حمیدی اور محمدی نے اپنا پیشہ ورانہ مشن پورا کیا ہے اور وہ ہمیشہ سماجی مسائل کے بارے میں حساس تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C