ایران میں 8 مزدوروں کی ہلاکت، پاکستان نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں 8 مزدوروں کی ہلاکت، پاکستان نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی حکام سے صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے مہرستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتے کے بلوچ عسکریت پسندوں نے ایک ورکشاپ پر حملہ کر کے ان مزدوروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تمام آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر نے ایکس پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مزدور تھے، اور دونوں ممالک لاشوں کی وطن واپسی کے لیے رابطے میں ہیں۔
ابتدائی طور پر کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی، تاہم بعد ازاں کالعدم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔ یاد رہے کہ بی این اے نے آخری بار جنوری 2022 میں لاہور کے انارکلی بازار دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
ایران کی وزارت خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ترجمان اسماعیل بقائی نے اس واقعے کو دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔
بلوچستان، ایران اور افغانستان میں سرگرم بلوچ علیحدگی پسند تنظیمیں کئی دہائیوں سے ریاستی اداروں کو چیلنج کرتی آئی ہیں۔ واقعے سے متعلق ایڈوکیسی گروپ حال وش نے دعویٰ کیا کہ ہلاک شدگان ایران میں گاڑیوں کی مرمت کا خاندانی کاروبار کرتے تھے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9290 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C