ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر میراتھن کی منتظم خواتین کے خلاف مقدمہ درج
👁️ 181 بار دیکھا گیا
ایران میں حجاب کی خلاف ورزی پر میراتھن کی منتظم خواتین کے خلاف مقدمہ درج
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی عدلیہ نے کِش جزیرے پر منعقدہ میراتھن کے منتظمین کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کر دیا ہے، جہاں سامنے آنے والی تصاویر میں خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے دیکھا گیا۔
ایرانی عدلیہ کا مزید کہنا ہے کہ حجاب نہ پہننے والی خواتین کو میراتھن میں شرکت کی اجازت دینے پر ریس کے دو منتظمین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والی اس دوڑ میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا جبکہ آن لائن شیئر کی گئی تصاویر میں متعدد خواتین کو اسلامی جمہوریہ کے سخت لباسقوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ قوانین 1980 سن کی دہائی کے اوائل میں نافذ کیے گئے تھے۔
میزان آن لائن کے مطابق مقامی پراسیکیوٹر نے کہا، ’’ملک کے موجودہ قوانین، ضابطوں اور مذہبی و سماجی اصولوں کی پابندی سے متعلق پہلے دی گئی تنبیہات کے باوجود یہ ایونٹ ایسے انداز میں منعقد کیا گیا، جس سے عوامی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہوئی۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’ان خلاف ورزیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، قوانین کے تحت اس ایونٹ کے منتظمین اور ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘
ایران میں خواتین کے لیے سر ڈھانپنا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہننا لازمی ہے۔
تاہم سن 2022 میں مہسا امینی کی زیر حراست موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد سے حجاب قوانین پر عمل درآمد کم ہوتا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے پارلیمنٹ کے اکثریتی ارکان نے عدلیہ پر حجاب قانون نافذ کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا، جس کے بعد چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجی نے سخت تر اقدامات پر زور دیا۔
صدر مسعود پزشکیان کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اس بل کی توثیق سے انکار کیا ہے، جس میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8968 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4824 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3579 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3574 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2569 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C