ایران میں رواں سال 1500 سے زائد افراد کو پھانسیاں
👁️ 324 بار دیکھا گیا
ایران میں رواں سال 1500 سے زائد افراد کو پھانسیاں
اوسلو (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران میں 2025 کے دوران سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد میں 2024 کے مقابلے میں تقریبا دو گنا اضافہ سامنے آیا ہے۔
ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس(آئی ایچ آر) نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ دسمبر کے شروع تک رواں سال کم ازکم 1500 افراد کو سزائیں موت دی جا چکی ہے جبکہ اب تک اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اس تنظیم نے 975 افراد کو سزائے موت کی تصدیق کی تھی اس حوالے سے درست تعداد اس لیے کبھی واضح نہیں ہوپاتی کیونکہ ایرانی حکام سزائے موت کے سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کرتے۔
حالیہ یہ اعداد و شمار دیگر مانیٹرنگ گروپس کی رپورٹوں سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔
ایرانی حکومت اس سے قبل بھی سزائے موت کے استعمال کے دفاع میں یہ دعویٰ کرتی ہے کہ یہ سزا صرف ’انتہائی سنگین جرائم‘ تک محدود ہے۔
یاد رہے کہ ایران میں سزائے موت پانے والوں کے اعداد و شمار 2022 سے بڑھنا شروع ہوئے جب مہسا امینی کی زیر حراست موت کے بعد ملک بھر میں بڑے مظاہرے شروع ہوئے۔
اُس سال 22 سالہ کرد خاتون کو تہران میں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر ’غلط طریقے سے حجاب پہننے‘ پر گرفتار کیا تھا۔ یہ احتجاجی تحریک ایران کی مذہبی قیادت کے جواز کے لیے کئی سالوں میں سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوئی۔
اس کے بعد حکام نے سزائے موت کی رفتار بڑھا دی جو 2022 میں تقریباً 520 تھی اور اگلے سال بڑھ کر 832 ہو گئی۔ کچھ سزائیں مظاہرین یا مبینہ جاسوسوں کو دی گئیں، لیکن 99 فیصد سزائیں قتل یا منشیات کے جرائم پر دی گئیں۔
سماجی کارکنوں کے مطابق ایران میں سزائے موت کی شرح اس وقت بڑھتی ہے جب حکومت کو خطرہ محسوس ہوتا ہے اور اس کا مقصد عوام میں خوف پیدا کر کے اندرونی مخالفت کو روکنا ہوتا ہے۔
یہ بات اس حقیقت سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ جون میں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ اور خطے میں ایران کے پراکسی گروپس کو بڑے نقصان کے بعد ایک اور بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حکام اور سفارت کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا الزام، انٹیلی جنس انتباہ جاری
24/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9285 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7542 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5504 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C