ایران نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایران نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
تہران (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/وی او اے) ایران کی بحریہ نے جمعرات کو خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر قبصے میں لے لیا ہے۔ یہ وہی ٹینکر ہے جسے ایک سال قبل امریکہ نے اس وقت پکڑا تھا جب اس کے ذریعے تقریباً 10 لاکھ بیرل ایرانی تیل اسمگل کیا جا رہا تھا۔ اس وقت امریکہ نے ایرانی تیل ضبط کر لیا تھا۔
ایک زمانے میں یہ بحری جہاز سویز راجن کے نام سے جانا جاتا تھا اور وہ ایک سال تک جاری رہنے والے اس تنازعہ میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں امریکی محکمہ انصاف نے جرمانے لگا کر اس پر موجود 10 لاکھ بیرل خام تیل ضبط کر لیا تھا۔
ایرانی بحریہ نے آئل ٹینکر پر قبضہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب یمن کے حوثی باغی جنہیں ایرانی سرپرستی حاصل ہے، بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے تجارتی جہازوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کر رہے ہیں جس سے عالمی بحری تجارت کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
حوثی باغیوں کو اپنی کارروائیوں سے باز رکھنے کے لیے امریکی قیادت کی فورسز نے علاقے کی اہم آبی گزرگاہ پر گشت شروع کر دیی ہے۔ بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثیوں کے خلاف قراردار منظور کی اور امریکہ اور برطانوی حکام نےحوثیوں کو خبردار کیا کہ انہیں حملوں کے نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
جواب میں حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ان کو ہدف بنایا تو وہ زیادہ سخت کارروائیاں کریں گے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی تازہ رپوڑت میں کہا ہے کہ اس کے کچھ ہی دیر بعد امریکہ اور برطانوی فورسز نے ایک کارروائی میں یمن میں ٹاماہاک میزائیلوں سے حوثی نیصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے خلیج عدن میں جہاز پکڑنے کی تصدیق کی ہے۔
سرکاری ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئل ٹینکر سوئز راجن نے قواعد کی خلاف ورزی کی اور ایرانی تیل چرا کر امریکیوں تک پہنچایا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز پکڑنے کی کارروائی پاسداران انقلاب نے نہیں بلکہ ایرانی نیوی نے کی۔
خطے کے سمندری علاقے میں اس طرح کی کارروائیوں میں زیادہ تر ایرانی ملیشیا پاسداران انقلاب ملوث رہی ہے۔
برطانوی فوج کے کنگ ڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے، جو مشرقی وسطٰی میں جہاز رانی سے متعلق انتباہات جاری کرتا ہے، بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح عمان اور ایران کے درمیان پانیوں میں پیش آیا۔ یہ سمندری علاقہ آبنائے ہرمز کے راستے سے جانے والے بحری جہازوں کی گزرگاہ ہے۔ تیل کی عالمی تجارت کے پانچویں حصے کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔
کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ فون پر نامعلوم آوازیں سنائی دینے کے بعد جہاز کے سیکیورٹی افسر سے رابطہ کیا گیا۔ اس کے مطابق جہاز پر فوجی طرز کی سیاہ یونیفام میں ملبوس افراد نے قبضہ کیا جن کے چہرے نقاب میں چھپے ہوئے تھے۔اس کے بعد جہاز سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی ایمبرے نے بتایا ہے کہ چار سے پانچ تک مسلح افراد جہاز پر سوار ہوئے اور انہوں نے جہاز کے نگرانی کرنے والے کیمروں کو ڈھانپ دیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے سیٹلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے تجزیے کے حوالے سے کہا ہے کہ آئل ٹینکر عراقی شہر بصرہ کے قریب تھا اور اس پر ترکیہ کے لیے خام تیل لوڈ کیا جا رہا تھا۔ بعد ازاں آئل ٹینکر کو، جس پر مارشل آئی لینڈ کا پرچم تھا، ایرانی بندرگاہ بندر جاسک کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
آئل ٹینکر سوئز راجن اب نئے نام سینٹ نکولس سے رجسڑ ڈہے اور ایک یونانی کمپنی ایمپائرنیویگیشن کی ملکیت ہے۔ ایتھنز میں قائم اس جہاز راں کمپنی نے اپنے ایک بیان میں جہاز سے رابطہ ٹوٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کے عملے میں 18 فلپینی اور ایک یونانی شہری شامل تھا۔
کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ ایرانی بحریہ نے جہاز کو اپنی ایک عدالت کے حکم پر پکڑا ہے اور نہ ہی کسی نے اس سے اب تک رابطہ کیا ہے۔
سوئز راجن کی کہانی فروری 2022 میں اس وقت شروع ہوئی جب ایک گروپ یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر نے کہا کہ اسے شبہ ہے کہ یہ جہاز ایک ایرانی جزیرے سے تیل لے کر خلیج فارس میں واقع ایک اہم آئل ٹرمینل کی طرف جا رہا ہے۔
بعد ا زاں یہ جہاز مہینوں تک سنگاپور کے شمال مشرقی ساحل پر بحیرہ جنوبی چین میں چھپا رہا اور پھر امریکہ میں ریاست ٹیکساس چلا گیا۔
ستمبر میں ایمپائر نیوی گیشن نے ایرانی خام تیل کی اسمگلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے 24 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
سوئز راجن کے امریکہ جانے کے بعد، ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب دو ٹینکر قبضے میں لیے، جن میں سے ایک پر تیل کی ایک بڑی امریکی کمپنی شیورون کارپوریشن کا سامان لدا ہوا تھا۔ جولائی میں پاسداران انقلاب نے سویز راجن کے بارے میں دھمکی دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C