ایران نے خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے سرغنہ کو پھانسی پر لٹکا دیا
👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران نے خواتین کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے سرغنہ کو پھانسی پر لٹکا دیا
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) تہران حکومت نے جسم فروشی کے لیے ایرانی خواتین ہمسایہ ممالک اسمگل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔ حالیہ کچھ برسوں کے دوران نہ صرف عرب بلکہ دیگر ممالک میں بھی ایرانی جسم فروش خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
???????? Iran on Saturday executed a man convicted of leading a human trafficking and prostitution ring, a day after hanging three men linked to protests triggered by Mahsa Amini's death, the judiciary said.
Read more: https://t.co/kANc4CPhRO pic.twitter.com/OKsnHCrT6m— AFP News Agency (@AFP) May 20, 2023
ایرانی عدلیہ کے مطابق ایک ایسے نیٹ ورک کے سربراہ کو پھانسی دے دی گئی ہے، جو ایرانی خواتین کو جسم فروشی کے لیے پڑوسی ممالک میں اسمگل کرتا تھا۔ ایرانی عدلیہ کی میزان نیوز ایجنسی کے مطابق جس شخص کو پھانسی دی گئی ہے، اس کا نام شہروز سخنوری اور وہ ”ایلکس‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔
سخنوری کو سن دو ہزار اکیس میں ‘زمین پر فساد‘ پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس سزا پر عمل درآمد ہفتہ بائیس مئی کی صبح کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ”ایلکس‘‘ کو سن 2020 میں ملائیشیا میں انٹرپول کے تعاون سے پکڑا گیا تھا اور بعدازاں اسے ایران منتقل کر دیا گیا تھا۔
دو سال قبل ایران نے انہی الزامات کے تحت دو خواتین کو بھی پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ تاہم ان خواتین کے وکلاء دفاع کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین ‘ایل جی بی ٹی‘ حقوق کی کارکن اور بے قصور تھیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سن 2017 میں ایران کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا تھا، جو انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں ناکامی سے دوچار ہیں۔
ایران میں جسم فروشی
ایک غیر سرکاری تنظیم ‘آفتاب سوسائٹی‘ کے مطابق صرف تہران میں سیکس ورکرز کے تعداد آٹھ سے دس ہزار کے قریب ہے۔ اگرچہ ایران میں جسم فروشی غیر قانونی ہے لیکن نکاح متعہ (عارضی شادی) دو جنسوں کے درمیان معاہدے کے تحت مختصر مدت کے تعلقات کی اجازت دیتا ہے۔
اس رجحان میں کمی کے لیے تہران حکومت نے ایک ایسی ویب سائٹ بھی لانچ کر رکھی ہے، جس کا مقصد تیس برس سے کم عمر نوجوانوں میں دائمی یا مستقل شادیوں کو فروغ دینا ہے۔
ایران کے خراب معاشی حالات کی وجہ سے بھی بہت سے ایرانی نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے اور وہ مستقل شادیوں سے گریزاں ہیں۔ اس ملک میں سینکڑوں ایسی ”غیر قانونی اور غیر اخلاقی‘‘ ویب سائٹس ہیں، جو نوجوانوں میں صیغہ یا متعہ کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔
غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گروہ ایرانی لڑکیوں، لڑکوں اور خواتین کو خلیجی ممالک، افغانستان، عراق، پاکستان اور یورپ تک لاتے ہیں۔ سن دو ہزار سولہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایرانی جسم فروش خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور ان میں سے کئی ممکنہ طور پر انسانی اسمگلنگ کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C