ایران نے متحدہ عرب امارات کا جہاز تحویل میں لے لیا، دو ماہی گیر ہلاک
👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے متحدہ عرب امارات کا جہاز تحویل میں لے لیا، دو ماہی گیر ہلاک
تہران (ڈیلی اردو) ایرانی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے جہاز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی جس پر اُسے تحویل میں لے لیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ نے مزید بتایا کہ یو اے ای کے ساحلی محافظوں نے اسی دن 2 ایرانی ماہی گیروں کو ہلاک کیا ہے۔
واضح رہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے مابین معاہدے کے بعد ایران اور ابوظہبی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
سرکاری ٹی وی کا حوالے دے کر بتایا گیا کہ 17 اگست کو ایک اماراتی جہاز کو ایران کے سرحدی محافظوں نے قبضے میں لیا جو تہران کی بحری حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی دن یو اے ای نے 2 ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر ہلاک کیا اور ایک کشتی بھی اپنی تحویل میں لے لی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اس واقعے پر تہران میں اماراتی ناظم الامور کو طلب کیا۔ دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے چند روز قبل کہا تھا کہ خلیجی ریاست کے ساحلی محافظوں نے سر بو نوئیر جزیرے کے شمال مغرب میں ریاست کے بحری راستوں کی خلاف ورزی کرنے والی 8 ماہی گیری کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔
ایران کے بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے بدھ کے روز ایک مراسلے میں اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ہونے والے تمام نقصانات کی تلافی کے لیے آمادگی ظاہر کی۔
خیال رہے کہ ایران اور ترکی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے فیصلے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کو خنجر قرار دیا تھا جسے متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں کی پیٹھ میں ناجائز طور پر گھونپا ہے، ترکی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ذریعے خطے کے عوام اس منافقانہ سلوک کو کبھی نہیں فراموش کریں گے اور کبھی معاف نہیں کریں گے۔
6 رکنی خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے معاہدے پر روحانی اور دیگر ایرانی عہدیداروں کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی تھی۔
بعدازاں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کا معاہدہ ایک خود مختار فیصلہ تھا اور اس کا ایران سے کوئی لینا دینا نہیں۔
متحدہ عرب امارات نے کہا تھا کہ اس نے ابوظہبی میں ایران کے ناظم الامور کو طلب کیا ہے اور ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریر کے جواب میں انہیں سخت الفاظ میں میمو دیا ہے جہاں وزارت خارجہ نے روحانی کی تقریر کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C