ایران کا سیستان-بلوچستان میں 18 افغان تاجک شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کا سیستان-بلوچستان میں 18 افغان تاجک شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو/بی بی سی) ایران کا کہنا ہے کہ سیستان-بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز میں 18 افغان تاجک شدت پسند مارے گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے ایران کے شہر زاہدان میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ راسک، چابہار اور پارود کے علاقوں میں مارے جانے والے خودکش بمبار تھے جو پیٹرول کے ٹینکرز کی آڑ میں ایران میں داخل ہوئے تھے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ‘کرائے کے جنگجو صیہونی حکومت کی مدد سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں موجود ہیں۔ ان جنگجوؤں نے ملک کے جنوب مشرق میں ہمارے لوگوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں۔’
بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے پاس تفصیلی معلومات ہیں کہ دشمن کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ان گروہوں کو خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔
تاہم ایران کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کس گروہ سے تھا۔
یہ پہلی دفعہ ہے کہ کسی ایرانی فوجی اہلکار نے ملک کی سر زمین پر ‘افغان تاجک نژاد شدت پسند گروہ’ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
تین روز قبل ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔
انھوں نے ایران کی مشرقی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے منصوبے اور پاکستان اور افغانستان سے ملحقہ میرجاویہ کے علاقے کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا جائزہ لیا تھا۔
کئی کلومیٹر طویل نہروں کی تعمیر، مصروف سڑکوں اور وادیوں کے درمیان کنکریٹ کی کئی رکاوٹیں اور پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کئی کلومیٹر طویل دیواروں کی تعمیر ان اقدامات میں شامل ہیں جو ایران نے گزشتہ برسوں میں ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4596 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C