ایران کو غزہ اور لبنان جیسی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے، اسرائیلی وزیردفاع کا سخت انتباہ
👁️ 91 بار دیکھا گیا
ایران کو غزہ اور لبنان جیسی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے، اسرائیلی وزیردفاع کا سخت انتباہ
تل ابیب(ڈیلی اردو ) اسرائیل نے ایران کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اگر خطے میں عسکری گروہوں کی پشت پناہی سے باز نہ آیا تو اسے بھی ویسی ہی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسی غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کی گئی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے کہا کہ ایران نہ صرف یمن میں سرگرم حوثیوں کو اسلحہ اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ انہیں اسرائیل کے خلاف استعمال بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی پالیسیوں سے باز نہ آیا تو تل ابیب اس کے خلاف سخت قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران نواز حوثی گروہ نے اسرائیل کے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس سے ہوائی اڈے کو جزوی نقصان پہنچا۔ جوابی طور پر اسرائیلی فضائیہ نے صنعاء کے ہوائی اڈے اور ارد گرد کے علاقوں میں بجلی گھروں پر حملے کیے۔
وزیر دفاع نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’’جس طرح ہم نے بیروت میں حزب اللہ، غزہ میں حماس اور دمشق میں اسد حکومت کے خلاف کارروائیاں کیں، ویسا ہی انجام تہران کے لیے بھی ممکن ہے۔‘‘
یاد رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کو مشرق وسطیٰ میں “مزاحمتی اتحاد” کہا جاتا ہے، جن میں حزب اللہ، حماس اور حوثی باغی شامل ہیں۔ ان گروہوں کو امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف متحرک تصور کیا جاتا ہے۔
سات اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل نے حماس کے خلاف غزہ میں بڑی کارروائی کی، جبکہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے بعد نومبر میں ایک عارضی جنگ بندی طے پائی۔ اس دوران اسرائیلی افواج نے دونوں گروہوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
تازہ ترین کشیدگی اس وقت بڑھی جب حوثیوں نے تل ابیب کے قریب حملہ کیا، جسے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پیش کیا گیا۔ اگرچہ ایران نے ان حملوں میں کسی براہ راست کردار کی تردید کی ہے، تاہم اسرائیل کا مؤقف ہے کہ یہ تمام کارروائیاں ایران کی سرپرستی میں ہو رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C