ایرانی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کا کام جاری رکھے گا، سربراہ آئی اے ای اے
👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کا کام جاری رکھے گا، سربراہ آئی اے ای اے
تہران (ڈیلی اردو) ایران اور اقوام متحدہ کی ایٹمی ایجنسی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ آئی اے ای اے تہران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے گی۔
رپورٹس کے مطابق ویانا میں ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کے دورہ تہران کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے جے سی پی او اے کے نام سے معاہدے کی بحالی کے لیے اُمید کی کرن جاگی تھی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 2018 میں اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایران بھی اپنے بہت سے وعدوں سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔
اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں رافیل گروسی اور ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم (اے ای او آئی) کے سربراہ محمد اسلمی، جو ملک کے نائب صدور میں سے ایک ہیں، نے ‘تعاون اور باہمی اعتماد کے جذبے’ کو سراہا جبکہ یہ بھی نشاندہی کی کہ نگرانی کے مسئلے کو صرف تکنیکی انداز میں دیکھنا چاہیے تھا’۔
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق محمد اسلمی نے ‘رافیل گروسی کے ساتھ اچھے اور تعمیری مذاکرات’ کا خیرمقدم کیا جبکہ ایک مرتبہ پھر معاہدے کے ‘تکنیکی معاملات’ پر بات چیت پر زور دیا۔
ان کا معاہدہ ان حدود سے متعلق ہے جو ایران نے آئی اے ای اے کی اپنی جوہری تنصیبات پر نظر رکھنے کی صلاحیت پر عائد کی ہیں۔
ایران نے کیمروں اور نگرانی کے دیگر ٹولز سے ریئل ٹائم فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے جو اقوام متحدہ کے ادارے نے ان مقامات پر نصب کیے ہیں۔
سمجھوتے کے معاہدے کے تحت نگرانی کا سامان ایجنسی کی تحویل میں رہتا ہے لیکن ڈیٹا ایران کے قبضے میں ہوتا ہے اور جب تک یہ انتظام نافذ رہے گا اسے مٹایا نہیں جانا چاہیے۔
ابتدائی طور پر اس پر تین ماہ کے لیے اتفاق کیا گیا، پھر معاہدے میں مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی اور پھر 24 جون کو یہ ختم ہوگیا تھا۔
اس سے قبل اگلے اقدامات کے بارے میں کوئی بات نہ کرتے ہوئے آئی اے ای اے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تہران کے اقدامات سے اس کی ‘تصدیق اور نگرانی کی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C