14/May/2019

ایرانی مفادات اور سرحدوں کے دفاع کی مکمل تیاری ہے۔ ایڈمرل حسین خانزادی

👁️ 59 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایرانی مفادات اور سرحدوں کے دفاع کی مکمل تیاری ہے۔ ایڈمرل حسین خانزادی

ایرانی مفادات اور سرحدوں کے دفاع کی مکمل تیاری ہے۔ ایڈمرل حسین خانزادی

تہران (ڈیلی اردو) ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادی نے کہا ہے کہ ایران کے مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لئے پوری تیاری ہے اور اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کوئی خطرہ امریکا سے یا کسی اور ملک سے ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑے کی خلیج فارس روانگی کا موضوع کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس مسئلے کو کوئی اہمیت دی جا سکتی ہے اس لئے کہ علاقے میں امریکی فوج کی موجودگی نمائشی، بے فائدہ اور فریب پر مبنی ہے۔

انہوں نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی اجتماعی سلامتی اور عزت و اقتدار کو مضبوط بنانے کی واحد راہ، علاقائی تعاون ہے اور اس تعاون کی بدولت علاقے میں امریکا کے غلط اقدامات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C