ایف اے ٹی ایف: حکومت نے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز سے جائیداد سے متعلق لین دین کی تفصیلات طلب کرلی
👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایف اے ٹی ایف: حکومت نے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز سے جائیداد سے متعلق لین دین کی تفصیلات طلب کرلی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پروگرام کے تحت حکومت نے تمام ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ریئل اسٹیٹ ڈیلرز کو رجسٹرڈ کر کے ان کو صارفین کی واجب الادا رقم کی ادائیگی کے بعد ان کے کلائنٹس اور جائیداد کے لین دین کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق 20،000 سے زائد ریئل اسٹیٹ بروکرز، جو ٹیکس فائلر ہیں اور اب انہیں غیر مالیاتی کاروبار اور پیشہ (ڈی این ایف بی پی) قرار دے دیا گیا ہے، کو بھی چار صفحات پر مشتمل ایک سوالنامہ دیا گیا ہے جس میں 86 سوالات ہیں جن کو 7 دن کے اندر اندر آن لائن جمع کروانا ہے۔
پراپرٹی ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹسز میں کہا گیا کہ ‘تعمیل یا جزوی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے گا’۔
یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیر اعظم کا تعمیراتی پیکیج اور متعلقہ ایمنسٹی اسکیم 30 جون تک برقرار ہے جس کے تحت حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔
ایس آر او 924 کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف اے ٹی ایف کی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے انسداد مالی اعانت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی) کے پروگرام کے تحت مختلف پیشہ ور اداروں کو بطور ڈی این ایف بی پی نامزد کیا ہے۔
بروکرز کو اب کلائنٹس سے تعلقات اور سروسز کی تفصیلات فراہم کرنے اور ہائی رسک کلائنٹس، مقامی اور غیر ملکی سیاسی شخصیات اور مالدار افراد کے ٹرانزیکشنز کی اطلاع دینے کی ضرورت ہے۔
انہیں یہ بھی اطلاع دینی ہوگی کہ اگر ان کے کلائنٹس سے ان کی بالمشافہ گفتگو ہوئی یا دیگر ذرائع سے بات چیت ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بروکرز کو کلائنٹس کی شناخت کرنے اور ‘ہائی رسک والے ممالک یا علاقوں یا خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے سرحدی علاقوں’ سے متعلق لین دین کی اطلاع دینے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
ریئل اسٹیٹ انڈسٹری سے متعلق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی علاقائی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر احسن ملک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بروکرز کے لیے سب سے بڑا چیلنج اس کی تعمیل میں مشکلات ہے، محدود تعلیم کی وجہ سے ان میں سے اکثریت سوالوں کو نہیں سمجھ سکتی اس کا جواب دینا تو دور کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘دوسری بات یہ ہے کہ ہم پراپرٹی ڈیلر ہیں نہ کہ جاسوس یا تکنیکی صلاحیت کے تفتیش کار اور جب ایک بار وہ کلائنٹس سے ایسے سوالات کریں گے تو ان کے کلائنٹس وہاں سے چلے جائیں گے کیونکہ ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد ریل اسٹیٹ ڈیلر موجود ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ان ڈیلرز کے ساتھ ناانصافی ہے جو فائلر ہیں’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C