ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملہ پر مریم نواز کو نوٹس جاری
👁️ 94 بار دیکھا گیا
ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملہ پر مریم نواز کو نوٹس جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کروانے کے معاملہ پر نیب کی درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
نیب کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی جانب سے پیش کی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔ نیب کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ فیصلہ میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہونے پر مریم نواز کا الگ ٹرائل ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی فرد جرم سے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پیش کرنے کی سیکشن حذف کر دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ اگر مقدمہ میں جعلی دستاویزات ثابت ہو گئیں تو پھر مریم نواز کے خلاف الگ ٹرائل ہو سکتا ہے۔
نیب نے جعلی دستاویزات کے کیس میں مریم نواز کے سمری ٹرائل کے لئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں الگ درخواست دائر کر دی جبکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لی اور 19 جولائی کو مریم نواز کو طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت قرار دے چکی ہے کہ مریم نواز کی جانب سے جمع کروائی گئی ٹرست ڈیڈ جعلی تھی لہذا مریم نواز کے خلاف الگ سے ٹرائل کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C