’ایکسٹینشن‘ سے متعلق پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بڑی پابندی عائد کر دی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
’ایکسٹینشن‘ سے متعلق پیمرا نے ٹی وی چینلز پر بڑی پابندی عائد کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے چھ ماہ تک خبروں، مباحثوں اور مذاکروں میں فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو موضوع بنانے سے اجتناب کیا جائے۔
پاکستان ٹوئنٹی فور ویب سائٹ کے مطابق تین ٹی وی چینلز کے نیوز ڈائریکٹرز اور پرگرامز ہیڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان اس قسم کی ہدایات ملی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ملازمت کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع ملنے کے بعد ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی اتھارٹی کے سربراہ نے مقتدر حکام کی ہدایات ملنے کے بعد نجی ٹی وی چینلز مالکان کی تنظیم پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سے رابطہ کرکے ’درخواست‘ کی کہ اب اس موضوع پر خبریں اور ’ٹاک شوز‘ بند ہونے چاہئیں۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کو براہ راست بھی اس طرح کی ہدایات ملی ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مالکان نے بھی خبروں میں ’متنازع‘ مواد سے اجتناب کے لیے کہا ہے۔
سنیچر کی رات جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کے انٹرویو کا روکا جانا بھی اسی سلسلے کی کڑی بتایا جا رہا ہے۔
جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے انٹرویو کو پہلا دس منٹ کا حصہ نشر کیے جانے کے بعد جب اشتہارات کے لیے وقفہ لیا گیا تو ’جرگہ‘ پروگرام کا بقیہ حصہ نہ چلایا گیا۔
تجزیہ کار مرتضیٰ سولنگی نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان سلیم صافی کو ٹیگ بھی کیا ہے تاہم اینکر سلیم صافی نے انٹرویو بند کیے جانے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
آج @SaleemKhanSafi کا جنرل (ر) اسلم بیگ کیساتھ جرگہ میں چلتا ہوا انٹرویو روک دیا گیا لیکن ملک میں نہ اظہار رائے پر کوئی قدغن ہے اور نہ کوئی سنسرشپ۔
????— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) November 30, 2019
واضح رہے کہ پاکستان میں ٹی وی ٹاک شوز میں ریٹائرڈ فوجی افسران تجزیہ کار کے روپ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں تاہم ایک ٹی وی ٹاک شو کے اینکر نے بتایا کہ اس کے لیے بھی پہلے سے فہرست دی جاتی ہے کہ کس ریٹائرڈ فوجی افسر کو پروگرام میں دعوت دی جا سکتی ہے اور کون ’بلیک لسٹ‘ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C