باجوڑ میں دھماکا، جے یو آئی کے سالار عبدالسلام حقانی شدید زخمی
👁️ 42 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دھماکا، جے یو آئی کے سالار عبدالسلام حقانی شدید زخمی
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی انصار الاسلام کے صوبائی سالار مولانا عبد السلام شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ڈمہ ڈولہ کے علاقے میں ہوا ہے جو ریمونٹ کنٹرول تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مولانا عبد السلام شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جمعیت علماء اسلام فاٹا کے شعبہ نشرو اشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ میں جے یو آئی فاٹا کے انچارج عبد السلام حقانی بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعیت علما ٕ اسلام فاٹا کے سالار اعلی مولانا عبدالسلام حقانی پر قاتلانہ حملے کا پور زور مزمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو پکڑکر سخت سے سخت سزا دی جاۓ ۔اللہ تعالی سے دعاگوں ہوکہ حقانی صاحب کو جلد صحتیابی کریں۔
ڈاکٹر مسعودگل ترجمان JUI پشاور
@JUIPeshawr— Jamiat Ulama -e-Islam Peshawar (@OfficialJUIPesh) March 25, 2021
عبد السلام حقانی جمعرات کی علی الصبح معمول کے مطابق گھر سے درس و تدریس کے لیے مدرسے جارہے تھے کہ انہیں پہلے سے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں عبد السلام حقانی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C