07/March/2025

باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 2 شدید زخمی

👁️ 57 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 2 شدید زخمی

باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 2 شدید زخمی

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق تحصیل سالارزئی کے علاقے برملا سید میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت نائیک حوالدار عمران اور لانس نائیک نعمان کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں نور حبیب اور سلیمان شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C