باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک
👁️ 214 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہونے والی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی گزشتہ شب گاؤں گدار میں کی گئی، جہاں بڑی تعداد میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ فورسز نے مربوط انٹیلی جنس اور پیشگی پلاننگ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر کارروائی مکمل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین اور مقامی آبادی کے تعاون سے آپریشن سے قبل گاؤں کو خالی کرایا گیا تھا، جس سے علاقے میں کوئی سویلین نقصان نہیں ہوا۔ آپریشن کے وقت ہدف کے اطراف کے تمام مکانات خالی تھے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن دہشت گردی کے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے اور علاقے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے کیا گیا ہے۔ فورسز کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
مقامی عمائدین اور عوام نے فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ عوامی حمایت سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C